Jasarat News:
2025-02-13@02:38:11 GMT

کرم میں 4 روز کے دوران 44 بنکرز مسمار، تعداد130ہو گئی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

کرم میں 4 روز کے دوران 44 بنکرز مسمار، تعداد130ہو گئی

پشاور : ضلع کرم میں قیام امن کے لیے فریقین کے بنکرز گرانے کا عمل جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم میں 4روزکے دوران 44بنکرز گرائے گئے اور اب تک 130بنکرز کو گرایا جاچکا ہے جبکہ متعدد خندقوں کو بھاری مشینری کے ذریعے بند کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکرز اور خندق لڑائی جھگڑوں میں استعمال ہوتے تھے۔انتظامیہ نے بتایا کہ تجارتی سامان کی 853گاڑیاں کرم بھجوائی جاچکی ہیں، اس کے علاوہ بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اور متاثرین کو امدادی رقوم دینے کاسلسلہ بھی جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس ، شہر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات پر گفتگو ، اہم ہدایات بھی جاری

کراچی: مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، طارق علی نظامانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شہر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں طارق علی نظامانی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچرالینڈ فل سائٹ یا جی ٹی ایس تک کچرا منتقلی کے لیے ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت صرف رات کے اوقات میں کی جائے گی تاکہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے باعث حادثات میں اضافے کو روکا جا سکے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے وضع کردہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں کمپنی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔اجلاس میں تمام اضلاع کے متعلقہ افسران اور نجی کمپنیز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہدایت پر، شبِ برات کے دوران عوام کی سہولت کے لیے ضلع جنوبی، شرقی، غربی، وسطی، کورنگی، کیماڑی، اور ملیر میں مرکزی قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔ اس دوران ان قبرستانوں کے باہر ریلیف کیمپ بھی لگائے جائیں گے جہاں عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

تمام اضلاع میں مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف بھی صفائی ستھرائی کی جائے گی اور چونے کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے اضافی سینیٹری ورکرز کو شفٹوں میں تعینات کیا جائے گا۔

شکایات کا فوری ازالہ اور شکایتی مراکز کی فعالیت

شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی عملہ ہر وقت موجود رہے گا اور اس کے علاوہ شکایتی مراکز بھی فعال رہیں گے۔ شہریوں کی شکایات سالڈ ویسٹ کے ہیلپ لائن نمبر 1128، واٹس ایپ نمبر 0318-1030851 یا SSWMB Complaints Karachi ایپ کے ذریعے بھی درج کرائی جا سکتی ہیں۔

طارق علی نظامانی نے تمام متعلقہ افسران اور نجی کمپنیز کو ہدایت کی کہ وہ مذہبی دنوں کے دوران مساجد، امام بارگاہوں اور قبرستانوں میں آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں اور اس سلسلے میں دیگر اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کرم:4 روز میں 44 بنکرز منہدم،اب تک 130 بنکرز گرادیے گئے
  • کرم میں اب تک کتنے بنکرز مسمار ہوئے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے
  • امارات سے ترسیلات زر میں 53.69 فیصد کااضافہ
  • سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس ، شہر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات پر گفتگو ، اہم ہدایات بھی جاری
  • کراچی میں میچز کے دوران کون سی سڑکیں کھلی ہوں گی؟ پلان جاری
  • کرکٹ میچز کے دوران کراچی کے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری
  • کراچی میں میچز کے دوران کون سی سڑکیں کھلی ہوں گے؟ پلان جاری
  •  مودی حکومت کی مسلم دشمنی جاری ، بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد شہید
  • سلمان خان نے دوران پرواز موت کے روبرو ہوکر بچنے کا واقعہ سنا دیا