اسلام آباد : حکومت کی جانب سے وزیر اعظم رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیارکرلی گئی،پیکیج کے تحت شہریوں کو مختلف اشیاءپر 10 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

رمضان پیکیج سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ ایک کروڑ 50 لاکھ صارفین رمضان پیکیج سے فائدہ اٹھائیں گے، دستاویزات کے مطابق 10 لاکھ عام شہریوں کو رمضان پیکیج کے تحت سستی اشیا فراہم کی جائیں گی۔

 گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 12 لاکھ اضافی شہریوں کو رمضان پیکیج ملے گا،حکومت ملک بھر میں 800 موبائل یو ٹیلٹی اسٹورز قائم کرے گی،پورے ملک میں 300 آٹا سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، موبائل یو ٹیلٹی اسٹورز اور آٹا سیل پوائنٹ یکم سے 30 رمضان تک آپریشنل رہیں گے۔

موبائل یو ٹیلٹی اسٹورز اور آٹا سیل پوائنٹ کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے موبائل ایپلیکشن بھی تیار کرلی گئی ہے،لوکیشن معلوم کرنے کے لیے صارفین کو موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنا ہو گی،بی آئی ایس پی اور نادرا سے صارفین کی تصدیق کی جائے گی، ویئر ہاوسز اور پوائنٹ آف سیل پر مانیٹرنگ کا سخت نظام ہو گا۔  تمام یو ٹیلٹی اسٹورز پر کیمروں کے ذریعے لائیو سٹریمنگ کا نظام نصب ہو گا، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ سیل قائم کیاجائے گا، شہریوں کی شکایات سننے کے لیے دس ٹول فری فون لائن موجود ہوں گی، وزارت صنعت و پیداوار میں بھی مانیٹرنگ سیل قائم ہو گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رمضان پیکیج

پڑھیں:

پنجاب کابینہ نے 30 ارب کے رمضان پیکیج اور 6 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دیدی

لاہور:

پنجاب کابینہ نے 30 ارب کے رمضان پیکیج اور 6 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے سمیت دیگر اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔ 

پنجاب کا اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز  کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں ’ نگہبان رمضان ‘ پیکیج کیلیے 30ارب روپے کی منظوری دی گئی جس سے 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

اس موقع مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکیج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائے گا جس سے پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا اور انہیں گھر بیٹھے 10ہزار روپے ملیں گے۔ 

اجلاس میں  5ہزار960 کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں اسپیشل افراد اور سینئر سٹیزن کیلیے مفت سفر کی سہولت بھی  منظور کی گئی، طلبہ کیلیے خصوصی اسٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پراتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹرام سروس شروع کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا۔ 

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کینسر کا جدید طریقہ علاج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی تناظر میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کینسر کے مریضوں کی کیموتھراپی کے متبادل ”کرایو بلیشن“مشین کیلیے  58 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

پنجاب بھر میں سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کو سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کیلیے فنڈز کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اسپیشل ایجوکیشن مراکز کو اسپیشل افراد کیلیے فرینڈلی اوربہتربنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد کیلیے خصوصی ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 127بھرتیوں کیلیے پابندی میں نرمی کی منظوری دی،  دوسری جانب چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں 87 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی جبکہ بیسک اینڈ کلینکل سائنسزکیلیے عمر کی حد 65 سال کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

اجلاس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے آئی سی ٹی میں 25 آسامیوں اور تونسہ اورمنکیرہ کے 4 دانش اسکولوں میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری دی گئی، اسی طرح فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلیے ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں مری میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے تحت 500 آسامیوں پر بھرتیوں کا اصولی فیصلہ کیا گیا، اور پنجاب میں ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیلیے موٹروہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کی منظوری  بھی دی گئی۔ 

کابینہ اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کیلیے لینڈ لیور کی جگہ بھی 1ہزار مفت ٹریکٹر دینے کی منظوری دے دی گئی، علاوہ پنجاب میں ریسکیو 1122کی سروسز کی 353 گاڑیوں کی مرحلہ وار تبدیلی کا فیصلہ  بھی کیا گیا، پہلے مرحلے میں 117ریسکیو1122ایمبولینس مہیاکی جائیں گی۔ 

دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سڑکوں پر گڑھے فوری طورپر پُر کرنے کی ہدایت کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی ماہ رمضان میں کم قیمت پر اشیا کی فراہمی کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت
  • خیبرپختونخوا حکومت کا رمضان پیکیج: مستحق خاندانوں کی نقد مالی امداد کا فیصلہ
  • اپوزیشن اتحاد کی محمود اچکزئی کے گھر پر اہم سیاسی بیٹھک،مشترکہ حکمت عملی پر غور
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی استحکام کی کامیاب حکمت عملی کی تعریف کی
  • رمضان کی آمد سے قبل ہی گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پنجاب کابینہ کی 30ارب کے رمضان پیکیج اور 6ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنیکی منظوری
  • پنجاب کابینہ نے 30 ارب کے رمضان پیکیج اور 6 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دیدی
  • پنجاب کابینہ : 30 ارب کے رمضان پیکیج اور 6 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری  
  • جدید دور میں سکیورٹی چیلنجز میں ہائبرڈ وارفیئر، سائبر خطرات اور غیر روایتی جنگی حکمت عملی شامل ہیں،قائمقام صدر