روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو آنے کی دعوت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفونک گفتگو میں یوکرین جنگ ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں ملاقات پر اتفاق کیا۔
کریملن کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو آنے کی دعوت بھی دی، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ پیوٹن اور ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ، دو طرفہ تعلقات، یوکرین اور امریکا و روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو کی۔
ترجمان کے مطابق، روسی صدر نے امریکی صدر کو ماسکو آنے کی دعوت دی اور باہمی دلچسپی کے شعبوں، خصوصاً یوکرین کے مسئلے پر، امریکی حکام کی روس میں میزبانی پر آمادگی کا اظہار کیا۔
پیوٹن اور ٹرمپ نے رابطے جاری رکھنے اور بالمشافہ ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
پیوٹن نے آخری بار کسی امریکی صدر سے فروری 2022 میں بات کی تھی جب انہوں نے یوکرین پر حملے سے قبل اس وقت کے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفونک گفتگو کی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ انہوں نے آج روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات کی تاکہ یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے لیے فوری مذاکرات شروع کیے جاسکیں۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ہم نے اپنی ٹیموں کے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کو اس گفتگو کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے کال کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
لیہ، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی کا دورہ لیہ، مرکزی کنونشن کی دعوت دی
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے لیہ میں صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کے ڈیرے پر تنظیمی رہنمائوں سے ملاقات کی اور اُنہیں مرکزی کنونشن کی دعوت دی، اس موقع پر ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری، سابق ضلعی صدر مولانا ساجد رضا اسدی، عمران عباس اور دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن کی تیاریاں جاری ہیں، ملک بھر میں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، تین سال بعد اسلام آباد میں منعقد ہونے والا مرکزی کنونشن 18 اپریل سے شروع ہوگا، کنونشن میں شرکت کے لیے مختلف اضلاع میں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے لیہ میں صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کے ڈیرے پر تنظیمی رہنمائوں سے ملاقات کی اور اُنہیں مرکزی کنونشن کی دعوت دی، اس موقع پر ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری، سابق ضلعی صدر مولانا ساجد رضا اسدی، عمران عباس اور دیگر موجود تھے۔