آئس کریم کی طلب نے خاتون کو کروڑوں روپے جتوا دیے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
امریکا میں آئس کریم کی طلب میں بازار جانے والی خاتون نے 27 کروڑ 90 لاکھ روپے (10 لاکھ ڈالر) مالیت کی لاٹری جیت لی۔
امریکی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والی خاتون (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ گزشتہ ہفتے آئس کریم کی طلب میں بازار گئیں جہاں راستے میں ایک اسٹیشن پر رک کر انہوں نے کینٹکی جیک پاٹ اسکریچ-آف ٹکٹ خریدا۔
انہوں نے 20 ڈالر کا ٹکٹ اسکریچ کیا جس میں ان کا 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے کارڈ کو بائیں سے دائیں جانب کھرچنا شروع کیا۔ پہلے انہوں نے سوچا کہ انہیں ان کے 20 ڈالر واپس مل گئے، بعد میں خیال آیا کہ 100 ڈالر ہیں لیکن اس کے بعد انہیں ایک کوما دکھا جس سے معلوم ہوا کہ ابھی اور ہندسے باقی ہیں۔
خاتون نے کہا کہ انہیں انعام ملنے کی اتنی خوشی تھی کہ انہوں نے آئس کریم کا پروگرام کینسل کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی
کراچی:انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر280.70روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر282.10 روپے ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 8.16روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قدر319.39 روپے پر جا پہنچی۔
اسی طرح 4.43 روپے اضافے کے ساتھ برطانو ی پونڈ کی قدر368 روپے ہوگئی۔