صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں 6 مستقل اور ایک قائمقام جج کی تقرری کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں چھ مستقل اور ایک قائم مقام جج کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرمملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ میں چھ نئے ججوں کے مستقل تقرر اورایک قائم مقام جج کے تقرر کی منظوری دے دی ہے.
جسٹس ہاشم خان کاکڑ،جسٹس محمد شفیع صدیقی،جسٹس صلاح الدین پنور،جسٹس شکیل احمد،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
اس کے علاوہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ میں ایک سال کیلئے قائم مقام جج تعینات کیا گیاہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارش پر ان ججوں کی تقرری کی ایڈوائس صدر کو بھیجی تھی۔
صدرمملکت سے منظوری ملنے کے بعد وزیراعظم سمری وزارت قانون کو بھیجیں گے جو کسی بھی وقت ان ججوں کے تقرر کے نوٹیفکیشن جاری کر دے گی، ان ججوں کی حلف برداری آج جمعرات کو متوقع ہے۔
دوسری جانب جسٹس عتیق شاہ کے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور جسٹس جنید غفار کے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ میں کی منظوری
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کیلیے جوڈیشل کمیشن اجلاس
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن اجلاس جاری ہے جس میں لاہور ہائی کورٹ کے پانچ میں سے دو ججز کو عدالت عظمیٰ میں تعینات کرنے کا معاملہ زیر غور ہیں۔
اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق دو جولائی 2024 کے اجلاس میں دی گئی آبزرویشن حذف کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ہائیکورٹس میں قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ ممبر جوڈیشل کمیشن کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔
لاہور ہائی کورٹ سے دو ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کے لیے پانچ سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سپریم کورٹ جج تعیناتی پر غور ہوگا۔
جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عابد شیخ اور جسٹس صداقت علی خان کی سپریم کورٹ تعیناتی پر غور ہوگا۔