Express News:
2025-02-12@22:36:35 GMT

علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20اپریل

منگل اور بدھ بہترین دن ہوسکتے ہیں۔ زہرہ اور چاند آپ کی محبت کو چار چاند لگاسکتے ہیں۔ آپ کے جذبات اور احساسات ہلکے پھلکے اور رومانوی ہوسکتے ہیں۔ اولاد سے خوشی مل سکتی ہے۔ آپ کا سیارہ مریخ آپ کو سنجیدہ منصوبہ بندی اور کبھی کبھار گہری سنجیدگی کی جانب لے جاسکتا ہے۔ بیرون ملک سفر یا تنہا کے جذبات حاوی ہوسکتے ہیں۔ جمعرات اور جمعے کو اپنی اور والدہ کی صحت کا خیال رکھیں۔

برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
پیر اور منگل سفر ہوسکتا ہے۔ ممکن ہے گذشتہ دو تین ایام میں شریکِ حیات کے ساتھ تعلق میں تناؤ سا محسوس ہورہا ہو اور یہ کیفیت اور اس جانب حالات اور بڑھ سکتے ہیں۔ اپنے آپ کو اس کے لیے تیار کرلیں۔ کسی قریبی عزیز کی وجہ سے اخراجات یا نقصان کا اندیشہ موجود ہے، سفر میں محتاط رہیں سواری کا خیال رکھیں۔ آخری دو ایام میں اولاد کی طرف سے فکرمندی کے بادل چھاتے نظر آتے ہیں۔

برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
پیر کے روز مالی فائدہ تو ہوسکتا ہے لیکن ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ جس قدر آپ امید رکھے ہوئے تھے ویسا نہ ہو یا کوئی اور غیرضروری خرچہ آپ کی آمدن کو متاثر کردے۔ منگل اور بدھ بہت شان دار دن ہوسکتے ہیں۔ سفر ہوسکتا ہے یا کال آسکتی ہے جو ممکن ہے آپ کی منگنی شادی یا من پسند جگہ ہاں ہونے کی خوش خبری سنادے۔ جمعے اور ہفتے کو گھر میں کچھ تناؤ والا ماحول ہوسکتا ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
پیر کا دن کچھ گڑبڑ کے باوجود بہتر دن ہے، لیکن منگل اور بدھ اپنے فیصلوں کو کسی بزرگ سے مشاورت کے بنا عملی صورت بالکل نہ دیں، ورنہ مالی نقصان کا اندیشہ موجود ہے۔ ذہنی الجھاؤ اس ہفتے کے آخر تک آپ کے دماغ سے نکل جائے گا۔ جمعے اور ہفتے کو بیزاری اور اکتاہٹ کی ایک سمجھ میں نہ آنے والی کیفیت آپ کو متاثر کرسکتی ہے۔ ایسے وقت میں اپنے امورِزندگی کو جذبات کی نظر نہ ہونے دیں۔

برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
سیاروں کی نشست و نظرات آپ کے ازدواجی اور شراکتی مراسم کے اردگرد ایک سرخ دائرہ بنائے ہوئے ہیں۔ آپ سے درست فیصلے ہونا مشکل سا کام ہے۔ ایسے وقت میں آپ کا حاکمانہ مزاج اس میں بڑی خرابی کی وجہ ہوسکتا ہے۔ پیر کو سکون خراب اور نیند متاثر ہوسکتی ہے۔ جذباتی ہونا بالکل واضح ہے۔ ایسے وقت میں صدقہ دیں۔ اپنے مسائل کو نہایت سمجھ داری سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
 پیر کو مالی فائدہ ہونے کی قوی امید نظر آرہی ہے۔ اس میں کچھ جزو مزاج کے خلاف ہوسکتے ہیں۔آپ کا سیارہ صحت کے خانے میں کچھ کم زور ہے، اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ بدھ اور جمعرات کو مالی فائدہ اور رومانوی سکون مل سکتا ہے۔ ایسے وقت میں بیرون ملک سے کوئی فائدہ ہوسکتا ہے۔ ہفتے اور اتوار دو دن ازدواجی تعلق میں تھوڑا سا تناؤ ہوسکتا ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کا سیارہ ازدواجی اور ازدواجی سیارہ ایک دوسرے کے تربیع کے بروج میں آچکے ہیں۔ یہاں پہلے تعلق میں بگاڑ کے واضح اشارے ہیں جس میں آپ کا معاشرتی وقار متاثر ہوسکتا ہے اور جہاں آپ نئے تعلق کی امید باندھے ہیں وہ معاملہ بھی شکوک وشبہات اور غیریقینی صورت حال سے گزر رہا ہے۔ اعلٰی تعلیم اور بیرون ملک سفر کے لیے کوشاں ہیں تو اس میں کام یابی کی امید کی جاسکتی ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
 آپ سے اپنی ذمے داریاں نبھانا کچھ مشکل ہوسکتا ہے کیوںکہ اس ہفتے آپ کا سیارہ کم زور حالت میں زحل کی نظر میں آچکا ہے۔ سست روی اور وقت پر رابطہ اور عمل نہ ہونا مراسم میں بگاڑ لاسکتا ہے۔ اس میں ازدواجی تعلق بھی ہے اور اولاد کو بھی شکایت ہوسکتی ہے۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ مشتری موروثی امراض کو متحرک کررہا ہے۔ یعنی خاندانی امراض جو مسلسل ساتھ چلنے والے ہیں جگر، شوگر اور گردے کے مسائل خصوصاً اہم ہیں۔

 برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
 پیر اور منگل کو خصوصاً پیر کے دن مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ ہوسکتا ہے پرانا وراثتی مسئلہ حل ہوجائے۔ اس میں کسی قدر تلخی کا اندیشہ بھی ہے۔ یہ پرانے مسائل کی فطرت ہے کہ ان کے ساتھ کوئی نہ کوئی تلخی جڑی ہوئی ہونا لازم ہے۔ جمعرات اور جمعے کو آپ کو غیرمتوقع پذیرائی حاصل ہوسکتی ہے۔ یہاں کوئی مہربان آپ کے کردار کو مشکوک کرنے کی ناکام کوشش کرکے ناکامی کا منہ دیکھ سکتا ہے۔

برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
کوشش کریں کہ پیر کے روز ہی شریکِ حیات کے ساتھ شکایات کو چُکتا کردیں ورنہ اس کے بعد اس تعلق میں ایک دوری اور فاصلے کا اندیشہ ہے۔ کاموں میں رکاوٹ کا احساس پریشان کرسکتا ہے اور دماغ پر جمودی کیفیت طاری ہوسکتی ہے۔ بدھ کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ جمعے اور ہفتے کو بگڑے مراسم کو ٹھیک کرنے کی کوشش رائیگاں ہوسکتی ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
 یورنیس، سورج، چاند اور عطارد کے مابین مقابلے اور تربیع کے بننے والے اس ہفتے کی نظرات آپ کو غیرمتوقع فیصلوں کی جانب لے جاسکتی ہیں۔ آپ کو جلدی اور پرانی صحت کی خرابیاں پریشان کرسکتی ہیں۔ اپنی خوراک کا بھی خیال رکھیں نامناسب غذا صحت کو بگاڑ سکتی ہے۔ نیند وقت پر لیں۔ یہ ہفتہ نہایت اہم ہے۔ چودھویں کا چاند ازدواجی بگاڑ بڑھاسکتا ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
اس ہفتے چاند پانچویں خانے میں مریخ کے ساتھ قران آپ کو اولاد اور محبوب سے راحت دلاسکتا ہے۔ یہاں سنجیدگی اور افسردگی کا پہلو بھی موجود ہے۔ ایسی راحت جو اپنے ساتھ غم کا بھی کوئی جزو رکھتی ہو حاصل ہوسکتی ہے۔ بیرون ملک سفر کے لیے کوشاں ہیں تو اچھا وقت ہے۔ خفیہ مراسم میں محتاط رہیں۔ بارھویں خانے میں سورج کی موجودگی خصوصاً چودھویں کے چاند کے وقت میں کچھ پوشیدہ سامنے آسکتا ہے۔ ہوسکتا ہے کوئی چھپا ہوا مخالف روشنی میں آجائے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایسے وقت میں ا پ کا سیارہ ہوسکتے ہیں مالی فائدہ ہوسکتا ہے ہوسکتی ہے بیرون ملک کا اندیشہ کے ساتھ میں کچھ اس ہفتے

پڑھیں:

کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اُس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہوسکتا ہے،عرفان صدیقی 

اسلام آباد:

سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اُس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے۔

منگل کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ‏ہماری عدلیہ چھبیسویں آئینی ترمیم، ججوں کے تبادلوں اور تقرریوں سے بہت پہلے دنیا کے 142 ممالک میں 130ویں اور خطے کے 6 ممالک میں 5ویں نمبر پر آ چکی تھی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس اعزاز کا سہرا کسی اور نہیں خود عدلیہ کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت کہیں زیادہ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے اور انتظامیہ پوری ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اُس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ عدلیہ ، پارلیمنٹ ، ایگزیکٹو سب کچھ collapse کر چکے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • روحانی دوست
  • ہفتہ بارہ بجے کے بعد
  • سپریم کورٹ کے دو ججز کا طرز عمل ایسا ریفرنس ہوسکتا ہے، رانا ثنا
  • کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اُس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہوسکتا ہے،عرفان صدیقی 
  • کسی ستون کے پائوں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہوسکتا ہے،سینیٹر عرفان صدیقی
  • ستاروں کی روشنی میں آج بروزمنگل ،11فروری 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟
  • اسرائیلی یرغمالی ہفتہ تک رہا نہ ہوئے تو جنگ بندی ختم، صدر ٹرمپ کی دھمکی
  • شہدادپور،جماعت اسلامی خواتین کے تحت ہفتہ کشمیر کا انعقاد
  • خلا میں موجود روشنی کا یہ دائرہ کیا چیز ہے؟