اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا ریپریزنٹیشن مسترد ہونے کے آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے ریپریزنٹیشن مسترد ہونے کے آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریپریزنٹیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست آئندہ چند روز میں دائر ہونے کا امکان ہے، ریپریزنٹیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی سینیارٹی بحال کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کردی گئیفیصلے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج برقرار ہیں۔
ججز کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے تینوں ٹرانسفر ججز کی دوسرے، 9ویں اور 12ویں نمبر کو درست قرار دیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائیکورٹ ریپریزنٹیشن مسترد ججز کی
پڑھیں:
چیف جسٹس عامر فاروق کا ایک اور فیصلہ، ججز کی سینیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججوں کی ریپریزنٹیشن مسترد
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ججز کی سینیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججوں کی ریپریزنٹیشن مسترد کردی، اور صوبائی ہائیکورٹس سے تین ججوں کے تبادلے کے بعد جاری کی گئی سینیارٹی لسٹ کو برقرار رکھا۔
چیف جسٹس کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آنے والے جج جسٹس سرفراز ڈوگر عدالت عالیہ کے سینیئر پیونی جج برقرار رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری، محسن اختر کیانی دوسرے نمبر پر چلے گئے
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ صوبائی ہائیکورٹس سے تبادلے کے بعد ججز کو دوبارہ حلف اٹھانے کی کوئی ضرورت نہیں، جسٹس سرفراز ڈوگر نے 2015 میں بطور ہائیکورٹ جج حلف اٹھایا تھا۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق ججز کی تعیناتی اور ٹرانسفر دو مختلف باتیں ہیں۔
چیف جسٹس نے فیصلے میں کہا ہے کہ جسٹس محسن اخترکیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابرستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت کی ریپریزنٹیشنز کو مسترد کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی ہائیکورٹس سے تین ججوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلوں کے بعد سینیارٹی لسٹ تبدیل ہوگئی تھی۔ جس پر عدالت عالیہ کے پہلے سے موجود 5 ججوں نے ریپریزنٹیشن میں کہا تھا کہ دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر کے بعد جج کے لیے ضروری ہے کہ نیا حلف اٹھائے۔
یہ بھی یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججوں کے تبادلے کے بعد سینیئر پیونی جج جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا تیسرا اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کا چوتھا نمبر ہے۔
نئی سنیارٹی لسٹ میں جسٹس بابر ستار پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا چھٹا نمبر ہے۔
سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر ساتویں نمبر پر ہیں، جبکہ جسٹس ثمن رفعت کا آٹھواں نمبر ہے۔ اس کے علاوہ جسٹس خادم حسین سومرو نویں اور جسٹس اعظم خان دسویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈیوٹی روسٹر جاری، 3 نئے ججز بھی شامل
اس کے علاوہ سنیارٹی لسٹ میں جسٹس آصف کا گیارہواں اور جسٹس انعام امین منہاس کا بارہواں نمبر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جسٹس عامر فاروق چیف جسٹس پاکستان ریپریزنٹیشن مسترد ہائیکورٹ ججز سینیارٹی وی نیوز