کراچی:

جنوبی افریقہ کے میتھیو بریٹز اورپاکستان کے شاہین شاہ گرما گرمی کے بعد دوست بن گئے۔

سہ فریقی کرکٹ سیریز کے میچ کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں رضوان مکسڈ زون میں گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کرکٹر نے کہا کہ کھیل کے دوران واقعات پیش آجاتے ہیں۔

میرا شاٹ مس ہوا تو میں خود سے ہم کلام ہوا، شاہین شاہ آفریدی  سمجھے کہ میں نے انہیں کچھ کہا ہے جس کی وجہ سے تھوڑی سی تلخ باتیں ہوگئیں،تاہم میچ کے اختتام پر ہم نے ملاقات کی اور اب ہم دوست ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی کی ویڈیوز سامنے آگئی

میتھیو بریٹزنے مزید کہا کہ ہم نے اچھے رنز کیے تھے، لیکن ہم نے بولنگ اچھی نہیں کی اور ہمارے بالرز ایک بڑے اسکور کا دفاع نہیں کر سکے، ہم نے اسٹمپس میں بولنگ نہیں کی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان اور سلمان علی آغا  نے بہت اچھی بیٹنگ کی، انہوں نے کہا کہ سینچری نہ کرنے کا افسوس ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جنوبی افریقہ کے بلے باز میتھیو بریزکے، نے ڈیبیو میچ میں کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

جنوبی افریقہ کے اوپنر بلے باز میتھیو بریزکے، نے اپنے ون ڈے (او ڈی آئی) ڈیبیو میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار سینچری اسکور کرتے ہوئے 150 رنز بنائے۔ اس یادگار اننگز کے ساتھ انہوں نے 2 نئے ریکارڈ بھی بنائے وہ ڈیبیو میچ میں سینچری کرنے والے جنوبی افریقہ کے چوتھے کھلاڑی ہیں جبکہ انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بھی بنے جس نے ڈیبیو میچ میں 150 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

150 رنز Matthew Breetzke جنوبی افریقہ ڈیبیو میچ میتھیو بریزکے

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر بہت خوشی ہے، شاہین آفریدی
  • سہ فریقی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی کی ویڈیوز سامنے آگئی
  • پاکستان جنوبی افریقا میچ کے دوران کھلاڑیوں میں گرماگرمی
  • آسٹریلوی بولر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار
  • کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے سے قبل پریکٹس میں مصروف ہے
  • اپنی کنڈیشن میں پاکستان ایک مشکل ٹیم ہے: ہینرک کلاسین
  • جنوبی افریقی اوپنر کی دھواں دھار اننگز، ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم
  • جنوبی افریقہ کے بلے باز میتھیو بریزکے، نے ڈیبیو میچ میں کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟
  • جنوبی افریقی اوپنر کی ون ڈے میں نصف سنچری، نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا