بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی رکن جیا بچن نے راجیہ سبھا میں فلم انڈسٹری کے بحران پر آواز اٹھاتے ہوئے حکومت سے رحم کرنے کی اپیل کی۔ 

انہوں نے بڑھتے ہوئے اخراجات، سنگل اسکرین سنیما گھروں کی بندش اور زیادہ جی ایس ٹی ریٹس کو انڈسٹری کے زوال کی بڑی وجوہات قرار دیا۔

بجٹ 2025-26 پر بحث کے دوران جیا بچن نے الزام لگایا کہ حکومت فلم انڈسٹری کو صرف اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے اور اس کی مشکلات کو نظر انداز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا: "آپ نے فلم انڈسٹری کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے۔ پچھلی حکومتیں بھی ایسا کرتی رہیں، مگر اب آپ نے اس مسئلے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ برائے کرم اس انڈسٹری پر رحم کریں!"

جیا بچن نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور فلم انڈسٹری کے لیے کوئی مؤثر حکمت عملی بنائیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری ہندوستان کی ثقافتی شناخت کا ایک اہم ستون ہے، جسے حکومت نظر انداز کر رہی ہے۔

جیا بچن کی یہ تقریر WAVE سمٹ کے بعد سامنے آئی ہے، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور اے آر رحمان جیسے فلمی ستاروں سے ملاقات کر کے ہندوستان کو عالمی انٹرٹینمنٹ حب بنانے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

لیکن جیا بچن کے مطابق حکومت کی پالیسیاں فلم انڈسٹری کی بقا کے خلاف جا رہی ہیں اور اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فلم انڈسٹری جیا بچن

پڑھیں:

اسپیکر قومی اسمبلی کی جج کو وارننگ، آئی ایم ایف وفد نے سپریم کورٹ کا دورہ کیوں کیا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایم ایف وفد اسپیکر قومی اسمبلی جج کو وارننگ سپریم کورٹ کا دورہ سردار ایاز صادق وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین پر پابندی عائد کردی
  • بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کو سبکی کا سامنا، فرانسیسی صدر کا مصافحہ کرنے سے انکار
  • مودی کو پھر سبکی کا سامنا،  فرانسیسی صدر نے سب سے ہاتھ ملاتے ہوئے نظرانداز کردیا
  • بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا،فرانسیسی صدر کا مصافحہ کرنے سے انکار
  • اسپیکر قومی اسمبلی کی جج کو وارننگ، آئی ایم ایف وفد نے سپریم کورٹ کا دورہ کیوں کیا؟
  • ’کسی کو پارلیمان کے خلاف بات کرنے کا حق نہیں‘، اسپیکر قومی اسمبلی کا محسن اختر کیانی کو دوٹوک جواب
  • ٹرمپ کی وارننگ کے بعد غزہ فائربندی معاہدہ خطرے میں
  • مرد اپنی نظریں، عورت زبان قابو رکھے تو شادی کامیاب ہوتی ہے، اداکارہ صاحبہ
  • سلمان نہ شاہ رُخ، نوال سعید بالی ووڈ کے کونسے اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟