پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق شوکاز نوٹس کا جواب مد نظر رکھتے ہوئے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالا جارہا ہے اور یہ سب بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے تحت کیا جارہا ہے۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/934143285549044/
واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کو
پڑھیں:
شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر
شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے پاس بانی پی ٹی آئی کی ابھی ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں، یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو احکامات بانی پی ٹی آئء سے آتے ہیں، میں ان پر فورا عمل درآمد کرتا ہوں، حکومت پہلے بھی نہیں چاہتی تھی کہ مذاکرات ہوں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ مذاکرات کا موقع ضائع ہوا۔