Express News:
2025-02-12@21:53:19 GMT

روحانی دوست

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

 صائم المصطفے صائم 
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
10 تا16 فروری 2025
پیر 10 فروری 2025
آج کا حاکم عدد 5 ہے۔

پیر کا دن فطرتاً دل اور جذبات سے منسلک ہے جب کہ 5 کا عدد علم اور غوروفکر کا عدد ہے۔ یہ بظاہر مختلف کیفیات ہیں لیکن جذباتی ہوکے سوچوں کا حاوی ہونا ممکن ہوسکتا ہے۔ جذبات میں سوچیں پریشان کرسکتی ہیں۔ سوچ ہمیشہ دل کی کیفیات کو ایسے ہی بے چین کرتی ہیں جیسے جھیل کے گہرے سکوت میں پھینکا گیا پتھر جو لہروں کے دائرے ہی دائرے بناتا چلا جاتا ہے۔

آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر 1،2،5،6،7 اور9خصوصاً1کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ 

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کے لئے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔

آج کا صدقہ: کسی کی غلطی معاف کرنا بھی صدقہ ہے۔ 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔

آج کا وردِخاص،’’یارحیم، یارحمٰن، یااللّہ‘‘ 11 بار، اول وآخر ایک بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔ اسے کم از کم 11 بار لکھیں پھر اثرات ملاحظہ کیجیے!

منگل 11فروری 2025 
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔

منگل مزاجاً تلخ ہے اور 4 کا عدد توڑپھوڑ اور غیرمتوقع صورت حال لاتا ہے۔ غصہ، تلخی اور تیزی کسی بھی صورت میں اعصاب پر سوار ہوگی تو نتیجتاً توڑ پھوڑ، فساد یا حادثہ رونما ہوسکتا ہے اور کبھی کبھار یہ ہمارے اختیار میں بھی نہیں ہوتا اور بالکل نہیں ہوتا یہی تقدیر ہے۔ عالمی امن کے بچے کھچے تنکے آگ کی تپش میں آسکتے ہیں۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،6،7 اور8خصوصاً 2 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب،ک یا ر ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،5 اور9 خصوصاً 4 یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف د،م یا ت ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

آج کا صدقہ: صبروتحمل کو مضبوطی سے تھامیں، آپ کی آزمائش کا دن ہے، غصہ پی جائیں، یہ بہترین صدقہ اور تدبیر ہے۔ 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔

آج کا وردِخاص،’’یاغفار، یاستار، استغفراللّہ العظیم‘‘ 13 بار اول وآخر1 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنے سے نتائج سوفی صد آپ کے حق میں ہوں گے۔

بدھ 12 فروری 2025
آج کا حاکم عدد1 ہے۔

بدھ تحریر، تقریر اور سفر کا دن ہے۔ ایسے کسی بھی کام سے اگر آپ منسلک ہیں تو آپ کا نام اڑان بھر سکتا ہے۔ عزت کا تاج آپ کے سر پر سج سکتا ہے۔ کسی کام کی ابتدا کے لیے یہ دن موزوں ہوسکتا ہے یا حصولِ وقار کے لیے آسانی حاصل ہوسکتی ہے یا خود ہی پذیرائی مل سکتی ہے۔ جب خُدا چاہتا ہے تو اسباب خود ہی بن جاتے ہیں۔

1،2،4،5،6اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،7 اور 8 خصوصاً 7 یا پیدائش کا دن پیر یا نام کا پہلا حرف ع، ز یا ذ ہے تو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔

آج کا صدقہ: ہوسکتا ہے کوئی آپ سے اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہو، ایسا ہو تو درگزر سے کام لینا بھی صدقہ ہے۔ زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔

آج کا وردِخاص،’’یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللّہ‘‘ 5 بار اول و آخر 1 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ ان اسمائے الٰہیہ کو 5 بار لکھنا آپ کے لیے سعادتوں کے دروازے سو فی صد کھول دے گا۔

جمعرات 13 فروری 2025
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔

13 کا عدد موجودہ حالات کے خاتمے کا نمائندہ ہے لیکن یہ خاتمہ پُرامن نہیں ہوتا، اس میں تشدد کا پہلو ضرور ہوتا ہے۔ جمعرات مذہب سے منسلک ہے اور 9 کا عدد جارحانہ مزاجوں کو ہوا دینے والا اور آتشیں ہتھیار فضا میں بلند کرنے کا نمائندہ ہے۔ ہم نے امن کے نام پر فساد کی فصل بوئی ہے اور اب کاٹنے کے وقت میں پریشان ہیں کہ آگ کیوں تیار ہے؟

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،5،6 اور7خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،8 اور9 خصوصاً 4 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ت،د یا م ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔

آج کا صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔

آج کا وردِخاص،’’سورۂ فاتحہ کی تین بار تلاوت یا ’’یاقدوس، یاوھابُ، یااللّہ‘‘ 3 بار اول وآخر 1 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔ اللّہ ان پاک ناموں کو تین بار لکھیں۔

جمعہ 14 فروری 2025
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔

13اور 4 ایک ہی مزاج رکھتے ہیں طریقہ مختلف ہوسکتا ہے لیکن اصل میں 13بھی 4 ہی ہے۔ گویا آج کا دن کل کا تسلسل ہوسکتا ہے۔ عبادت گاہوں میں شعلہ بیانی اور سٹرکوں پر احتجاج ہوسکتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہیں آگ لگ جائے یا لگادی جائے، محتاط رہیں اور اپنے ساتھ اوروں کا بھی خیال رکھیں۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،6،7 اور8 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب،ک یا ر ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 4،5 اور9 کا عدد خصوصاً 4 یا پیدائشی دن اتوار یا جن کے نام کا پہلا حرف د،م یا ت ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

آج کا صدقہ: کسی سے میٹھے بول اور نرم لہجہ بھی صدقہ ہے۔ 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا 6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔

آج کا وردِخاص، سورۂ کہف ایک بار اور ’’یاودود، یامعید، یااللّہ‘‘ 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔ اول و آخر ایک بار درودشریف لازم پڑھ لیں، ان اسمائے الٰہی کو تین بار لکھیں۔

ہفتہ 15 فروری 2025
آج کا حاکم عدد 7 ہے۔

7 کا عدد اسی وقت آپ کو سکون دے سکتا ہے جب آپ روح کی آواز کو دل کے کانوں سے سنیں، دماغ کے کان بالکل بند کردیں، ورنہ بہت سے کیوں، کیا، کیسے اور کیوںکر آپ کے اور سکون کی راہ میں کانٹے پھیلادیں گے۔ تنہا وقت گزاریں، خود کو لہروں کے دوش پر بہنے دیں اپنا زورِبازو سنبھال رکھیں۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4،5،7،8 اور9 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائشی دن ہفتہ یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2 اور6 خصوصاً 1 کا عدد یا پیدائشی دن اتوار یا نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

آج کا صدقہ: صبر اور خاموشی بہترین تدبیر ہے۔ لمبے عرصے کی منصوبہ بندی کے لیے سازگار وقت ہے۔

 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔

آج کا وردِخاص، کمی رزق کی ہو، سکون کی ہو یا راحتوں کی ہو اس وردخاص کو اپنالیں ان شاء اللّہ بند دروزاے کھل جائیں گے۔ ’’یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللّہ‘‘ 8 بار اول و آخر 1 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا تین لکھنا اس کے فوائد کو کئی گنا بڑھادے گا۔

اتوار 16 فروری 2025
آج کا حاکم عدد 1ہے۔

1 کا عدد اتوار کا ذاتی عدد ہے۔ گویا آپ اگر کسی ادارے میں کسی بھی طرح سربراہی کی نشست پر ہیں تو آج کا دن آپ کا ہے۔ آپ کی عزت اور پذیرائی ضرور ہوگی۔ اگر آپ کسی حکومتی عہدے پر ہیں تو بھی معاون دن ہے۔ اگر آپ کا 1 عدد ٹھیک نہیں ہے، یعنی اس کے ساتھ 8 اور5 ہیں تو یہ شہرت بدنامی میں بھی تبدیل ہوسکتی ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،4،5،6 اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن بدھ ہے یا نام کا پہلا ہ،ن یا ث ہے تو آپ کے لئے ایک اچھے دن کی امید ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،7 اور8 خصوصاً 8 عدد یا جن کا پیدائشی دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

آج کا صدقہ: 13یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔

آج کا وردِخاص،’’یاحی، یاقیوم، یااللّہ‘‘ 13 اول و آخر 1بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنا بہتر ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اُس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہوسکتا ہے،عرفان صدیقی 

اسلام آباد:

سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اُس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے۔

منگل کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ‏ہماری عدلیہ چھبیسویں آئینی ترمیم، ججوں کے تبادلوں اور تقرریوں سے بہت پہلے دنیا کے 142 ممالک میں 130ویں اور خطے کے 6 ممالک میں 5ویں نمبر پر آ چکی تھی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس اعزاز کا سہرا کسی اور نہیں خود عدلیہ کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت کہیں زیادہ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے اور انتظامیہ پوری ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اُس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ عدلیہ ، پارلیمنٹ ، ایگزیکٹو سب کچھ collapse کر چکے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
  • پرنس کریم آغا خان کی تدفین مصر میں کیوں کی گئی؟
  • سپریم کورٹ کے دو ججز کا طرز عمل ایسا ریفرنس ہوسکتا ہے، رانا ثنا
  • کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اُس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہوسکتا ہے،عرفان صدیقی 
  • کسی ستون کے پائوں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہوسکتا ہے،سینیٹر عرفان صدیقی
  • پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا
  • چین میں گزشتہ سال شادیوں میں بیس فیصد کمی، شرح پیدائش پر اظہار تشویش
  • خاتون کے ہاں5 بچوں کی پیدائش
  • لوئر دیر میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش