بیکن ہاؤس جوبلی کیمپس ماڈل اقوام متحدہ کا 6سال بعد آغاز
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر) بیکن ہاؤس جوبلی کیمپس ماڈل اقوام متحدہ (ایم یو این) چھ سال کے طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ رواں سال اس پروگرام میں نوجوان سفارتکاروں کو اکٹھا گیا، جنہیں عالمی رہنماؤں کی ذمہ داری سونپی گئی، اب وہ اہم عالمی مسائل پر فعال انداز سے مباحثوں میں شرکت اور اہم عالمی مسائل پر مذاکرات کر سکیں گے۔
کراچی بھر سے آنے والے مندوبین کے ہمراہ اس سال ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (ایم یو این) میں چھ کمیٹیوں نے حصہ لیا، جن میں سے ہر کمیٹی نے مندوبین کو سفارتکاری، مسائل کو حل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا منفرد مواقع فراہم کیا۔ ان کمیٹیوں میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی)، انسانی حقوق کونسل (ایچ آر سی)، سیاسی اور جوہری امور (پی این اے)، سماجی، ثقافتی اور انسانی ہمدردی کی کمیٹی (ایس او سی ایچ یو ایم)، اسپیشل پولیٹیکل اینڈ ڈی کولونائزیشن کمیٹی (ایس پی ای سی پی او ایل) اور تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کمیٹی (ڈی آئی ایس ای سی) شامل ہیں۔
مندوبین نے بین الاقوامی امن و سلامتی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، تخفیف اسلحہ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ماڈل اقوام متحدہ نوجوان ذہنوں کے لئے ایک غیر معمولی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی تعلقات سے متعلق گہری آگہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنے اندر مجمع سے خطاب، مذاکراتی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دے سکیں۔
افتتاحی تقریب میں سرپرست اعلیٰ محترمہ تابندہ رضا نے متاثرکن انداز سے ماڈل اقوام متحدہ (ایم یو این) کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ” اقوام متحدہ کی ماڈل کانفرنسز نوجوانوں کو عالمی مسائل سے نمٹنے، تنقیدی سوچ کو فروغ دینے اور اپنی سفارتی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہیں۔ مستقبل کے رہنماؤں کی حیثیت سے، ان کے لئے بین الاقوامی تعلقات کی پیچیدگیوں، تعاون کی اہمیت اور موثر رابطوں کی ضرورت کو سمجھنا ضروری ہے۔
ماڈل اقوام متحدہ کے ذریعے، ہم اپنے نوجوانوں کو سرگرم عالمی شہری بننے کے لئے بااختیار بناتے ہیں، جو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہوں۔”تابندہ رضا نے مزید کہا، ” آج جب ہم یہاں جمع ہو رہے ہیں تو میں آپ سب سے اپیل کرتی ہوں کہ سفارتکاری کے رستے پر چلیں، مختلف طرح کے نقطہ نظر کا جائزہ لیں اور عالمی مسائل کے جدید حل تلاش کرنے میں اشتراک قائم کریں۔ یاد رکھیں، ہماری دنیا کا مستقبل آپ کی پیچیدہ مسائل کو حل کرنے، اختلافات پر قابو پاکر لوگوں کو جوڑنے اور ہمدردی و حکمت کے ساتھ رہنمائی کی صلاحیتوں پر منحصر ہے۔
اس سال تقریب کے انعقاد میں بیکن ہاؤس جوبلی کیمپس کی ہیڈ مسٹریس محترمہ حمیرا خالد نے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ان کی غیر متزلزل لگن اور جوش و خروش نے ایونٹ کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔حمیرا خالد کی زیر قیادت نہ صرف مندوبین کو بے پناہ تعاون پیشکش کیا گیا بلکہ انہوں نے بین الاقوامی سفارتکاری میں جذبے اور عزم کی اہمیت پر زور دینے کے ساتھ ذاتی طور پر ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ سیکرٹری جنرل اور صدر کی جانب سے انتہائی دلچسپ مباحثوں کے آغاز کی تیاری کی گئی، وہ بلاشبہ بہترین کارکردگی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔ ان کی قیادت اور ماڈل اقوام متحدہ کی ٹیم کی انتھک کاوشیں کی بدولت خیالات کے حیران کن انداز سے تبادلے کی راہ ہموار ہوگی، کیونکہ مندوبین ان مباحثوں میں ایسے قابل عمل خیالات کو مستقبل کی نئی شکل دیں گے۔
اختتامی تقریب سب کی کامیابیوں کو سراہنے اور حوصلہ افزائی کا شاندار جشن تھا۔ بیکن ہاؤس جوبلی کیمپس- ماڈل اقوام متحدہ (چھٹی بار) میں سفارتکاری کی شاندار واپسی کا وعدہ کیا گیا، جہاں جدت، اشتراک اور پرجوش مباحثے مستقبل کے رہنماؤں کو نمایاں انداز سے دنیا کو روشناس کرائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ماڈل اقوام متحدہ بین الاقوامی عالمی مسائل کے ساتھ کے لئے
پڑھیں:
چین کی عالمی سیاحتی شہروں کے لئے بین الاقوامی معیار قائم کرنے میں پیش رفت
چین کی عالمی سیاحتی شہروں کے لئے بین الاقوامی معیار قائم کرنے میں پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ : انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس او) کی طرف سے منظور شدہ ، چین کی قیادت میں بین الاقوامی معیار “برانڈ ایویلیوایشن، ٹورازم سٹی” کو حال ہی میں باضابطہ طور پر جاری کیا گیا۔
منگل کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی معیار عالمی سیاحتی شہروں کا برانڈ جائزہ بنیادی فریم ورک، جائزہ اشارے اور جائزہ عمل
کی وضاحت اور تعین کرتا ہے، اور مخصوص انڈیکس عناصر جیسے سیاحت کے وسائل، سیاحت کے بنیادی ڈھانچے، سیاحت کی خدمات کی سہولت، ماحولیاتی تسلسل ، حفاظت، متعلقہ فریقوں کے جائزے، سیاحوں کی تعداد، مالی کارکردگی وغیرہ کے ذریعے دنیا کے مختلف سیاحتی شہروں کی مختلف سطحوں کا جائزہ لیتا ہے، تاکہ صارفین کے لئے حوالہ فراہم کیا جاسکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی : اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم 360 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرگیا چین کا نئی توانائی بجلی کی قیمتوں میں مارکیٹ اصلاحات پر زور چین، اسپرنگ فیسٹیول کے دوران گاڑیوں، گھریلو آلات اور دیگر سامان کی فروخت 31 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی چینی وزیر خارجہ جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ آسیان سیاحتی گروپس کے لیےچین کے صوبہ یون نان کے سیاحتی علاقے کے لیے ویزا فری پالیسی کا نفاذ چین کا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس جنوری میں توسیعی حد میں رہاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم