سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے، وہ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ سپریم کورٹ کے سابق جج کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، وہ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں، اس سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا حصہ رہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کے کے سابق جج
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد برطانیہ میں انتقال کرگئے
مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر بزرگ سیاستدان و سینیٹر پروفیسر خورشید احمد 93 سال کی عمر میں برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کرگئے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے بزرگ اعلیٰ اوصاف کے حامل سیاسی رہنما عالمی معاشی دانشور اور کئی کتابوں کے مصنف اور کئی عالمی اداروں کے سربراہ تھے۔
مرحوم جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھیوں میں شامل تھے۔ پروفیسر خورشید کو اسلام کیلئے خدمات پر 1990 میں کنگ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، علاوہ ازیں انہیں حکومت پاکستان نے 2011 میں نشان امتیاز سے بھ نوازا گیا۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا پروفیسر خورشید احمد کی ملی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔