بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عمر ایوب کا آئی ایم ایف کو خط
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر عمر ایوب نے اپنے خط میں لکھا کہ میں یہ خط اہم موڑ پر لکھ رہا ہوں جب(IMF) کا مشن معاشی اور گورننس فریم ورک کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، جس میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی بنیادی نقاط ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ اس تناظر میں ایک ڈوزیئر بھی ساتھ ارسال کیا جا رہا ہے، جو معزز چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کیا جا چکا ہے، جس میں وسیع پیمانے پر انتخابی دھاندلی کے ناقابل تردید شواہد کی تفصیل دی گئی ہے۔
عمر ایوب نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 7 جولائی 2023 کو آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کی تھی اور اس بات پر زور دیا تھا کہ قانون کی حکمرانی کے لیے منصفانہ انتخابات ناگزیر تھے۔ ملک میں معاشی خوشحالی اور ترقی اسی وقت ہو سکتی ہے جب قانون کی حکمرانی ہو اور آئین کی پاسداری ہو۔
عمر ایوب کے مطابق ڈوزئیر میں اس بات کے ٹھوس حقائق اور ثبوت موجود ہیں کہ کس طرح ریاستی اداروں بشمول الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دبایا، مینڈیٹ زبردستی چھین کر انتخانی نتائج میں انجینیئرنگ کی گئی جبکہ جمہوری عمل کی منظم ہیرا پھیری پورے ملک میں عیاں ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے لکھا کہ حکومت انصاف، آزاد مرضی اور آئینی طرز حکمرانی کے اصولوں کو مجروح کر رہی ہے، ایک این جی او پتن کی رپورٹ کو بھی خط کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں انتخابی دھاندلی کے حوالے سے تفصیلات درج ہیں۔
عمر ایوب نے لکھا کہ اقتصادی اور سیاسی استحکام میں شفافیت کی اہمیت کے پیش نظرپی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ ان سنگین خدشات کو پاکستان میں گورننس کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی اداروں سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی توجہ دلانا ضروری ہے۔ اگر وفد کو مزید معلومات یا وضاحت کی ضرورت ہو تو ہمیں ملنے اور کوئی ضروری مدد فراہم کرنے میں خوشی ہوگی۔
انہوں نے لکھا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کے مستقبل سے متعلق تمام مصروفیات میں قانون کی حکمرانی اور جمہوری سالمیت کو برقرار رکھنا اولین ترجیح رہے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قانون کی حکمرانی عمر ایوب نے نے لکھا کہ پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
عالیہ اور رنبیر کی شادی کو 3 برس مکمل، خوبصورت تصویر شیئر کردی
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کو 3 برس مکمل ہوگئے۔
معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ اپنی تیسری شادی کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں رنبیر کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ عالیہ ان کے ساتھ ساحلِ سمندر کے پس منظر میں نظر آ رہی ہیں۔
عالیہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا: ’’ہمیشہ کے لیے گھر، ہیپی 3‘‘
View this post on InstagramA post shared by Alia Bhatt ???? (@aliaabhatt)
اس پوسٹ پر عالیہ کی والدہ سونی رازدان نے تبصرہ کیا، ’ شادی کی سالگرہ مبارک ہو‘، جبکہ کرینہ کپور نے لکھا، ’سب سے بہترین لوگ‘۔
اداکار رنویر سنگھ نے دل کے ایموجیز شیئر کیے اور زویا اختر نے لکھا، ’ہیپی 3‘۔
نیپور کپور نے مہندی کی تقریب کی ایک پرانی تصویر انسٹا اسٹاری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’میری پیاری جوڑی کو سالگرہ مبارک ہو، تم دنوں کیلئے ڈھیروں خوشیوں بھرے لمحات کی دعا ہے۔‘
اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر نے 14 اپریل 2022 کو ممبئی میں اپنے گھر میں سادگی سے شادی کی تھی۔ فی الوقت یہ جوڑی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم Love & War کی شوٹنگ میں مصروف ہے، جس میں وکی کوشل بھی شامل ہیں۔