سابق جج سپریم کورٹ عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور()سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
جسٹس ریٹائر عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات رہے۔ سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔
جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا حصہ رہے۔جسٹس(ر) عظمت سعید براڈشیٹ کمیشن کے بھی سربراہ تھے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ
پڑھیں:
چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامزدگی کیلئے 2 مئی کو بھی اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔ 2 مئی اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کیلئے ججز ناموں پر بھی غور ہوگا۔