نادرا کا پولیو ویکسین ویری فیکیشن سسٹم ڈاؤن، عمرہ زائرین کی مشکلات میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
فیصل آباد: سعودی حکومت کی جانب سے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دینے کے بعد نادرا کا پولیو ویکسین ویری فیکیشن اور ڈیٹا انٹری سسٹم بند ہونے سے عمرہ زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق عمرہ کے لئے سعودی عرب جانے والے سینکڑوں مرد و خواتین دفاتر کے باہر دھکے کھانے پر مجبور ہیں جبکہ کئی کی فلائٹس کینسل ہوچکی ہیں اور ایئرپورٹس پر کئی مسافروں کو سعودی عرب کی فلائٹس سے آف لوڈ کیا جاچکا ہے۔
حکومت کی جانب سے سعودی عرب کی جانب سے پولیو ویکسین کی تصدیق کے لئے نادرا کی آن لائن سروسز کا انتظام کیا گیا تھا تاکہ عمرہ زائرین کا ریکارڈ سسٹم کے ذریعے آسانی سے تصدیق ہو سکے تاہم نادرا کے سسٹم کی بندش نے عمرہ زائرین کے لئے مشکلات پیدا کر دی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں محکمہ صحت کے دفاتر کے چکر لگانے پڑرہے ہیں۔
چار ہفتوں کی ویکسینیشن ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد وہ مسافر جو پہلے ہی ٹکٹ حاصل کرچکے تھے، وہ بھی اس مشکل میں پھنس گئے ہیں، اس دوران، سسٹم کی بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بروکرزنے مینوئل طریقے سے انٹری کروا کر 2 ہزار سے 3 ہزار روپے تک رشوت وصول کرنا شروع کردی ہے۔
دوسری جانب عمرہ زائرین اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں اور عوام کے لئے آسانی کا راستہ فراہم کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیو ویکسین کے لئے
پڑھیں:
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار
سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری! سعودی عرب نے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا
سعودی ادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) کے مراسلے کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب روانہ ہونے والے عمرہ زائرین کے لیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہے۔
اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسینیشن کر کے سرٹیفکیٹ لازمی اپنے ہمراہ رکھیں، نیز روانگی کے وقت ویکسینیشن کے عمل کو 6 ماہ سے زیادہ عرصہ نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، سعودی ایئر لائنز کے کرایوں میں بڑی کمی
ادارے نے عمرہ زائرین کو آگاہ کیا ہے کہ اس شرط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے تاکہ وہ کسی بھی پریشانی بشمول جہاز سے آف لوڈنگ سے بچ سکیں،خلاف ورذی کی صورت میں متعلقہ اداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان پولیو سرٹیفکیٹ پولیو ویکسین سعودی عرب عمرہ زائرین