ڈی جی پاکستان حلال اتھارٹی کا دورہ جامعہ کراچی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان حلال اتھارٹی (پی ایچ اے) کے ڈائریکٹر جنرل اختر اے بوگیو نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کا دورہ کیا۔وفاقی وزارت برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے تحت قائم پاکستان حلال اتھارٹی مقامی مارکیٹ میں مصنوعات کی حلال حیثیت کی جانچ پڑتال یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے۔
بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین اورحلال سرٹیفکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ سروس (ایچ سی ٹی آر ایس)کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف نے پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل اختر اے بوگیو کا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں استقبال کیا۔
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق اختر اے بوگیونے اپنے دورے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین، پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف، اورایچ سی ٹی آر ایس کے جنرل مینیجر مفتی ڈاکٹر سید عارف علی شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل نے آئی سی سی بی ایس کی سائنسی اور تحقیقی سرگرمیوں کو سراہا اور حلال ٹیسٹنگ کے میدان میں ایچ سی ٹی آر ایس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انھوں نے مستقبل میں مصنوعات کی حلال ٹیسٹنگ کے لیے ایچ سی ٹی آر ایس جامعہ کراچی کی خدمات حاصل کرنے کے امکانات پر غور کرنے کے ساتھ ایچ سی ٹی آر ایس کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی میں جاری وسیع پیمانے پر سائنسی اور تحقیقی سرگرمیوں کی تفصیلات کے متعلق اختر اے بوگیو کو آگاہ کیا۔ پروفیسر سید غلام مشرف نے کہا کہ ایچ سی ٹی آر ایس ملک کا واحد عوامی تحقیقی ادارہ ہے جو حلال سروسز فراہم کر رہا ہے اور لیبارٹری آپریشنز میں اعلیٰ معیار اور بہترین کارکردگی کے لیے پُرعزم ہے۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے مہمان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی بی ایس ایچ سی ٹی ا ر ایس جامعہ کراچی اختر اے
پڑھیں:
مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤن میں سالانہ تقریب کا انعقاد
کراچی(پ ر ) مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤن کراچی میں تکمیل قرآن کرام وتقسیم انعامات کی سالانہ تقریب کا انعقاد ‘122 طلبہ کی دستاربندی کی گئی، تقریب میں ترجمان وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا طلحہ رحمانی ‘جامعہ معھدالخلیل الاسلامی بہادرآباد کے مفتی محمد مدنی، جامع مسجد عالمگیر بہادرآبادکے خطیب استاذ الحدیث مولانا مفتی سعید احمد، جامعہ معھدالخلیل الاسلامی کے استاذ الحدیث مولانا محمد عاصم رحمانی، شیخ الحدیث مولانا نور الحق ،مولانا عبد القادر کھوسو، جامعہ دارالفیوض کندھ کوٹ کے منتظم اعلی قاری محمد شفیع کھوسو، مشیر وزیراعلی ایم پی اے سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی ، معروف کاروباری شخصیت مولانا امین اللہ، معروف دانشور شیخ نوید، سینئر صحافی منیر احمد شاہ،مفتی شاہ فیصل برکی ،یوسی 2 بلدیہ ٹاؤن چیئرمین عارف تنولی، جامعہ معھدالخلیل الاسلامی کے فضلا مولانا طیب شکیل،مولانا اسد اسلم،مولانا فضیل نعیم،سیاسی رہنماء حاجی طور خان، میر خدابخش کھوسو، غوث بخش کھوسو سمیت ممتاز علما کرام ومعززین شریک ہوئے۔