Islam Times:
2025-04-15@11:14:26 GMT

عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

ذرائع کا بتانا ہے کہ صوابی جلسے میں غیر ضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی نے کے پی کے ایم این اے پر اظہار برہمی کیا، پارٹی راہنما جلد ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے، بنیادی رکنیت ختم ہونے پر ان سے بطور ایم این اے استعفیٰ مانگا جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا، شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ صوابی جلسے میں غیرضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل پر اظہار برہمی کیا، پارٹی راہنما جلد شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے، بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور ایم این اے استعفیٰ مانگا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر راہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے شکایت کی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بنیادی رکنیت ختم شیر افضل مروت کو

پڑھیں:

عمران خان کی 2 درخواستیں منظور، عدالت کا بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم

اسلام آباد کی ایک عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 2 درخواستیں منظورکرتے ہوئے ان کی اپنے بچوں سے بات کرانے اور ان کا میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا۔

اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا، اس کے علاوہ عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی۔

 

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی 2 درخواستیں منظور، عدالت کا بچوں سے بات اور میڈیکل چیک کروانے کا حکم
  • عمران خان کی 2 درخواستیں منظور، عدالت کا بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم
  • سپریم کورٹ:آرمی ایکٹ میں بھی کچھ بنیادی حقوق دیے گئے ہیں، جسٹس محمد علی مظہر
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا، اعظم سواتی کا دعویٰ
  • مسلم لیگ (ن)کا عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور میں8کروڑ کی لاگت سے سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
  • ٹرمپ انتظامیہ سے بانی کی رہائی میں داد رسی کی امید نہیں رکھتا، شیر افضل مروت
  • مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم کیلیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
  • پی پی کا عدم تعاون کا فیصلہ،قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ
  • خان اور پارٹی اللہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں، شیر افضل مروت
  • عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کرے گی