WE News:
2025-04-15@11:18:24 GMT

پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف مشن کو ڈوزیئر بھیج دیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف مشن کو ڈوزیئر بھیج دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں موجود آئی ایم ایف مشن کو ڈوزیئر اور خط بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمر ایوب اپنے دادا کے نقش قدم پر چل رہے ہیں‘، آئین پاکستان کی کتاب پٹخنے پر پی ٹی آئی رہنما پر تنقید

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن کو ڈوذیئر اور خط بھیجا ہے جو چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی بھیجا گیا ہے، ڈوزیئر میں گزشتہ سال کے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شواہد موجود ہیں، ڈوزیئر میں یہ شواہد بھی موجود ہیں کہ کس طرح پی ٹی آئی کو دبایا جارہا ہے۔

عمر ایوب کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 7 اکتوبر 2023 کو آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی تھی جس میں عمران خان نے قانون کی بالادستی کے لیے شفاف انتخابات پر زور دیا تھا، ڈوزیئر میں شواہد موجود ہیں کہ کس طرح پی ٹی آئی سے مینڈیٹ چھینا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب نے فیض حمید کی ویڈیو بنا کر آگے بھیجی، فیصل واوڈ کا اہم انکشاف

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے تحفظات پر توجہ دلائی جائے، ہمارے تحفظات پر عالمی تنظیموں سمیت متعلقہ اسٹیٹ ہولڈرز کی توجہ دلائی جائے، یقین ہے کہ پاکستان کے مستقبل سے متعلق تمام امور میں قانون کی حکمرانی کو ترجیح دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی ایم ایف پی ٹی آئی ڈوزیئر عمر ایوب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف پی ٹی ا ئی ڈوزیئر عمر ایوب ا ئی ایم ایف پی ٹی ا ئی عمر ایوب

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ سے عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت مل گئی

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے رہنما تحریک انصاف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت کی، دورانِ سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمر ایوب کے خلاف اسلام آباد میں 21 مقدمات درج ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات پہلے بھی جمع ہوئی تھیں، اس کے باوجود مزید مقدمات نکل آئے تھے، آئی جی اسلام آباد نے کورٹ کو دھوکا دیا اور مقدمات چھپائے۔پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ عمر ایوب کے خلاف جتنے بھی مقدمات ہوں، اس کی تفصیلات جمع کرائیں۔

ارسا نے سندھ کو زیادہ پانی دینے کے پنجاب حکومت کے دعوے کو مسترد کردیا  

علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کینالز کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور وزیراعظم ایک پیج پر ہیں، پیپلزپارٹی عوام کا پریشر دیکھ کر مگرمچھ کے آنسو رو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کے بہاؤ میں تبدیلی کی بھی منظوری دی گئی، یہ سندھ کے عوام کی پیٹھ پر چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مائنز اور منرلز بل کی جانچ پڑتال ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس پر بریف کیا جائے گا، بانی کے احکامات پر عمل کریں گے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • متنازعہ نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور وزیراعظم ایک پیج پر ہیں.عمر ایوب
  • پشاور ہائیکورٹ سے عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت مل گئی
  • عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت مل گئی
  • وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی تجویز بھیج دی گئی
  • عافیہ صدیقی کے امریکہ میں موجود وکیل کا پاکستان آنے کا فیصلہ
  • اوورسیز پاکستانیوں نے تاریخی مالیت کی ترسیلات وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا
  • بیلاروس کا ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان، کیا مواقع موجود ہیں؟
  • عمر ایوب نے پی ٹی آئی میں اختلافات سے متعلق وضاحت دے دی
  • میچ کے دوران محمد عامر نے قریب آکر کیا کہا تھا؟ صائم ایوب نے بتا دیا
  •   امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت اپنی تعلیم مکمل کریں گے، طے شدہ الانس اور مراعات بھی ملتی رہیں گی،امریکہ کی وضاحت