رمضان المبارک میں سندھ کے تعلیمی اداروں میں تدریسی اوقات کار کیا ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی (رپورٹ :منیر عقیل انصاری) سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔
جمعہ کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔
رمضان المبارک میں سندھ کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔
جمعے کے روز سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سنگل شفٹ 8 00 سے رمضان المبارک منٹ تک ہوگی
پڑھیں:
ترسیلات زر پہلی بار 4 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 ارب امریکی ڈالر رہا، ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیاد پر 37.3 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 29.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے 987.3 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 842.1 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ برطانیہ سے 683.9 ملین ڈالر اور امریکا سے 419.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
عدالت نے خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا
مزید :