روڈ بلاک کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : آئے روز پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے متعدد فیصلے کیے ہیں ، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کراچی میں جو بھی روڈ بلاک کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کچرا اٹھانے والی اور ضروری ہیوی گاڑیوں کے علاوہ دیگر ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ضیا الحسن لنجار نے اس موقع پر کہا کہ ہیوی ٹریفک رات 11 سے صبح 6 بجے تک روڈ پر آ سکتے ہیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیوں کی ٹیگنگ کروائی جا رہی ہے، ساڑھے 3 ہزار ہیوی گاڑیاں 15 دن میں ٹیگنگ یا رجسٹریشن کروائیں ورنہ چالان ہوگا۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر کر رہے ہیں، بدھ کو آپریشنز اور ٹریفک ایس ایس پیز کے ساتھ اجلاس کروں گا، آپریشنل اور ٹریفک پولیس مشترکہ ٹریفک مینج کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چالان کا اختیار ہیڈ کانسٹیبل تک دے رہے ہیں، کمشنر کراچی میٹنگ میں ہوئے فیصلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کمشنر کراچی گائیڈ لائن جاری کریں گے اور ان فیصلوں پر دفعہ 144 لاگو ہوگی۔ کراچی میں جو بھی روڈ بلاک کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان سب سے اہم ہے، ٹریفک حادثات میں لوگ جاں بحق ہو رہے ہیں حادثات کو ہر حال میں روکنا ہوگا۔
معروف اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیاں قانون کی پابندی نہ کریں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے، جوائنٹ واٹس ایپ گروپ بنایا جائے ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور شہرمیں حادثات مانیٹر کیے جائیں گے، اجلاس کے شرکا حکومتی نمائندے ہیں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کاشف علی 27 مارچ کو بیرون ملک سفر کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جناح ٹرمینل پہنچا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ کاشف کی بازیابی کیلئے متعدد خطوط لکھے ہیں، لیکن کاشف کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جبکہ ایئرپورٹ پولیس کاشف کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج نہیں کر رہی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مسنگ پرسنز کا کیس سننے کے اختیارات آئینی بینچ کے پاس ہیں، یہ کیس آئینی بینچ کو ارسال کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست آئینی بینچ کو بھیج دی۔