آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کے سوال پر خواجہ آصف کا نورعالم کو جواب
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کے سوال پر خواجہ آصف کا نورعالم کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی ایم ایف کے وفد کو سپریم کورٹ کی جانب سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد ملاقات ہوئی ہوگی۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جمعیت علما اسلام ( جے یو آئی ) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے سوال پوچھنا اپوزیشن کا کام ہوتا ہے، آئی ایم ایف کے وفد نے کس کی اجازت سے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی ہے۔
جس پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ٹائم مانگا ہوگا اور سپریم کورٹ نے ٹائم دیا ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدہ ہے اور معاہدے کے مطابق اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اس وقت جوڈیشری مالی مشکلات میں بھی ہماری مدد کر رہی ہے تاکہ اربوں روپے کے بقایاجات کے کیسز جلد از جلد نمٹائے جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مالیاتی ڈسپلن کے حوالے سے ہماری بھی مجبوریاں ہیں۔قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند نہیں کیا جارہا ہے بلکہ ری اسٹرکچرنگ کی جارہی ہے، اس حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے حلیف جماعتوں کو آگاہ کیا جائے گا۔
بدھ ہونے والیقومی اسمبلی اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ اس ایوان میں وفاقی وزیر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند نہیں کیا جائے گا اور ہم نے مان لیا کہ واقعی حکومت کارپوریشن کو بند نہیں کر رہی ہے مگر اب خبر آئی ہے کہ حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کر رہی ہے اور رمضان پیکیج بھی نہیں دیا جارہا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین کمیٹی نے متفقہ طو رپر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند نہ کرنے کی سفارش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس ادارے میں گھپلے ہیں یا کوئی اور خرابی ہے تو اس کو بند کرنے کی بجائے خرابی کو دور کریں، حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنے عوام کے لیے اسانیاں پیدا کریں، ایسے ملک نہیں چلا کرتے ہیں اور عوام کی رائے کے بغیر اداروں کو بند نہیں کیا جاتا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ وضاحت دی جائے۔اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہاکہ جس دن یہ معاملہ ایوان میں آیا تھا، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو اب بھی بند نہیں کر رہے ہیں مگر اس میں جو مسائل ہیں اس کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر بہت زیادہ یوٹیلیٹی سٹورز بنائے گئے جو کہ درست نہیں ہے، ادارے کو ری اسٹرکچر کیا جارہا ہے، اس ادارے میں ایک ہی حلقے سے تین ہزار سے زائد افراد ڈیلی ویجز پر بھرتی کیے گئے اور اس حوالے سے ایک سابق وفاقی وزیر نے فون کرکے درخواست کی کہ میرے حلقے کے ملازمین کو نہ چھیڑیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف سے ملاقات خواجہ آصف
پڑھیں:
پی ایس ایل کی پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر محمد رضوان برہم: ماحول کشیدہ ہو گیا
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل اسلام آباد میں چھ فرنچائز ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس دوران ایک صحافی کے سوال نے ماحول کو گرما دیا اور محفل میں سنجیدگی چھا گئی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ آپ کی کپتانی سے پاکستانی ٹیم نے تو بہت کچھ سیکھا اب کیا فرنچائز کو بھی جیت کی راہ پر گامزن دیکھیں گے یہ سوال سن کر رضوان واضح طور پر ناراض ہو گئے اور انہوں نے ساتھ بیٹھے شاداب خان اور بابراعظم کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ کیا ہم تینوں اس سوال کا جواب دیں بعد ازاں انہوں نے خود جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی نتائج کی پروا نہیں کی بلکہ اپنی پوری کوشش کی کیونکہ جیت ہار کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا رضوان کا مزید کہنا تھا کہ جیت ہو یا سیکھنے کا عمل دونوں کے پیچھے ہماری محنت شامل ہوتی ہے ہم ہر میچ میں بہتر سے بہتر کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے ان کا کہنا تھا کہ کسی بیان کو طنز کے طور پر نہ لیا جائے کیونکہ ہم سب ایک ٹیم کی طرح اپنے ملک اور فرنچائز کی کامیابی کے لیے میدان میں اترتے ہیں