اسلام آ باد:

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کہا ہے حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے طویل مدتی پالیسی فریم ورک یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت طویل مدتی پالیسی فریم ورک اور پالیسی استحکام یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ غیر ملکی کاروبار اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے اعلی سطح کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، وفد کی قیادت انادولو گروپ کے صدر برائے کارپوریٹ امور، مواصلات اور پائیداری اتیلا یرلکایا نے کی۔

اس موقع پر کوکا کولا ایشیجک کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) احمد کورشاد ایرتن اور کوکا کولا ایشیجک پاکستان کے جنرل منیجر سنائے سانلی بھی موجود تھے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفد نے محمد اورنگزیب کو پاکستان میں کوکا کولا ایشیجک کی موجودہ سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک وفد نے پاکستان کی منڈی میں طویل مدتی وابستگی کا اظہار کیا اور ملک کی معاشی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان کے معاشی اشاریوں میں حالیہ بہتری کو سراہتے ہوئے اقتصادی استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے ترک وفد کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی معیشت، صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع میں ترک کمپنیوں بالخصوص کوکا کولا ایشیجک کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔

انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت طویل مدتی پالیسی فریم ورک اور پالیسی استحکام یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ غیر ملکی کاروبار اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

ملاقات میں باہمی تعاون کے مزید مواقع اور پاکستان میں کاروبار میں آسانی کے لیے پالیسی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقین نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور تسلسل کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داری کے باہمی فوائد کا اعتراف کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب سرمایہ کاری بنانے کے کیا اور کے لیے

پڑھیں:

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل، آن لائن سیکیورٹیز بروکر کو لائسنس جاری کر دیا

کراچی(کامرس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تمکین سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو لائسنس جاری کر دیا ہے، جو کہ پاکستان کی پہلی مکمل طور پر ڈیجیٹل، آن لائن سیکیورٹیز بروکر ہے۔ یہ اقدام ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ لائسنس کا اجرا پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس کو جدید خطوط پر استوار کرنے، سرمایہ کاری تک رسائی کو بہتر بنانے، اور ملک بھر میں ریٹیل اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع کو جمہوری بنانے کی سمت ایک نمایاں پیش رفت ہے۔نئے لائسنس یافتہ ڈیجیٹل بروکریج ہاؤس کے ذریعے سرمایہ کار بغیر کسی جسمانی ملاقات، کاغذی کارروائی یا روایتی بروکریج چینلز کے اکاؤنٹ کھول سکیں گے اور سرمایہ کاری کے سودے کر سکیں گے۔ یہ اقدام ایس ای سی پی کے اسٹریٹجک وڑن سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنا، مالی شمولیت کو فروغ دینا، اور جدت کے ذریعے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس کو مضبوط بنانا ہے۔اس پیش رفت کے ساتھ، پاکستان ان عالمی مارکیٹوں کی صف میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے کامیابی کے ساتھ مکمل ڈیجیٹل ٹریڈنگ پلیٹ فارمز متعارف کروائے ہیں، جو ٹیکنالوجی سے واقف سرمایہ کاروں کی بدلتی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور اسٹاک مارکیٹ میں ریٹیل سرمایہ کاروں کی شمولیت کو فروغ دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل عبور، آذربائیجان-پاکستان چیمبر کا افتتاح
  • تجارت کرنا حکومت کا کام نہیں، نجی شعبے کی مکمل معاونت کیلیے تیار ہیں، وزیرخزانہ
  • وزیراعظم سے سربراہ آئی ایم ایف کی ملاقات, طویل مدتی معاشی استحکام کے لیے موثر گورننس پر زور
  • ایم ڈی آئی ایم ایف نے اعتراف کیا کہ ہماری معیشت درست سمت گامزن ہے، وزیرخزانہ
  • امریکہ کے ارب پتیوں کی لسٹ دیکھی ہے جس میں جینٹری بیچ کا نام نہیں ہے
  • غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کیلئے ترجیحی اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں:وزیرِاعظم
  • غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعظم
  • ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل، آن لائن سیکیورٹیز بروکر کو لائسنس جاری کر دیا