حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
ملک بھر کے بجلی صارفین کیلیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک کمی کردی۔
اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تقیسم کار کمپنیوں ( ڈسکوز) کے صارفین کیلیے فی یونٹ 1 روپے 22 پیسے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 23 پیسے کی کمی کی گئی۔
قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلیے ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلیے ماہ نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں پر ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صارفین کیلیے
پڑھیں:
زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
کراچی:مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔
فروری میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے پر آنے کی پیشگوئی، اور معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے روپیہ پر دباؤ رہا۔
آئی ایم ایف چیف کے پاکستان کے اسٹرکچرل اصلاحات پر اظہار اطمینان جیسے عوامل کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر 06 پیسے کی کمی سے 279روپے 10پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی سے ڈالر سپلائی متاثر ہونے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈیمانڈ برقرار رہنے سے ڈالر کی قدر 02 پیسے کے اضافے سے 281روپے 06 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔