Daily Ausaf:
2025-02-12@18:04:36 GMT

کےپی کابینہ میں تبدیلی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

پشاور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی میں سیاسی تبدیلی کے بعد کےپی کابینہ میں بھی ردوبدل کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کےپی میں گڈگورننس کیلئے پہلے مرحلے پر علی امین سے صوبائی صدارت لی گئی۔ بانی پی ٹی آئی نے مبینہ شکایات پر کابینہ میں رہنماؤں کی تجاویز پر ردوبدل پر اتفاق کیا۔

بانی پی ٹی آئی کو کےپی میں بعض وزرا کی کارکردگی پر کارکنوں کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کو کابینہ میں شامل کرنے کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مشیروں اور وزرا میں ردوبدل کی جاسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی دیئے گئے دونوں ناموں پر اتفاق کیا۔

بانی پی ٹی آئی وزیراعلیٰ کےپی سے ملاقات میں دونوں ناموں پر مشاورت کریں گے۔
مزیدپڑھیں:جدیدترین ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کابینہ میں

پڑھیں:

پنجاب کابینہ : 30 ارب کے رمضان پیکیج اور 6 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری  

لاہور: پنجاب کابینہ نے 30 ارب کے رمضان پیکیج اور 6 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے سمیت دیگر اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔
پنجاب کا اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں ’ نگہبان رمضان ‘ پیکیج کیلیے 30ارب روپے کی منظوری دی گئی جس سے 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔
اس موقع مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکیج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائے گا جس سے پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا اور انہیں گھر بیٹھے 10ہزار روپے ملیں گے۔
اجلاس میں 5ہزار960 کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں اسپیشل افراد اور سینئر سٹیزن کیلیے مفت سفر کی سہولت بھی منظور کی گئی، طلبہ کیلیے خصوصی اسٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پراتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹرام سروس شروع کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کینسر کا جدید طریقہ علاج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی تناظر میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کینسر کے مریضوں کی کیموتھراپی کے متبادل ”کرایو بلیشن“مشین کیلیے 58 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
پنجاب بھر میں سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کو سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کیلیے فنڈز کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اسپیشل ایجوکیشن مراکز کو اسپیشل افراد کیلیے فرینڈلی اوربہتربنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد کیلیے خصوصی ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 127بھرتیوں کیلیے پابندی میں نرمی کی منظوری دی، دوسری جانب چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں 87 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی جبکہ بیسک اینڈ کلینکل سائنسزکیلیے عمر کی حد 65 سال کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اجلاس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے آئی سی ٹی میں 25 آسامیوں اور تونسہ اورمنکیرہ کے 4 دانش اسکولوں میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری دی گئی، اسی طرح فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلیے ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں مری میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے تحت 500 آسامیوں پر بھرتیوں کا اصولی فیصلہ کیا گیا، اور پنجاب میں ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیلیے موٹروہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کیلیے لینڈ لیور کی جگہ بھی 1ہزار مفت ٹریکٹر دینے کی منظوری دے دی گئی، علاوہ پنجاب میں ریسکیو 1122کی سروسز کی 353 گاڑیوں کی مرحلہ وار تبدیلی کا فیصلہ بھی کیا گیا، پہلے مرحلے میں 117ریسکیو1122ایمبولینس مہیاکی جائیں گی۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سڑکوں پر گڑھے فوری طورپر پُر کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل، خیبر پختونخوا کابینہ میں پھر تبدیلی کا امکان
  • پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل، خیبر پختونخوا کابینہ میں پھر تبدیلی کا امکان
  • موسمیاتی تبدیلی نے فصلوں میں نئی بیماریوں اور کیڑوں کو جنم دیا ہے. ماہرین کا انتباہ
  • عمران خان کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا دوبارہ امکان
  • چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ، سلیکشن کمیٹی تبدیلی نہ کرنے پر بضد
  • پنجاب کابینہ : 30 ارب کے رمضان پیکیج اور 6 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری  
  • چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضد
  • قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی، حارث کی جگہ اہم کھلاڑی شامل
  • دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے خاندانوں کے لیے نوکری کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ