وزیر اعظم نے رمضان میں اشیائے خور و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کیلیے ہدایت جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں اشیائے خور و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔
وزیر اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی کم نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔
کابینہ اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کے تحت ڈائیلاگز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں، ڈاکٹر حسن الامین کو ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے مطالعہ پاکستان کا ڈائریکٹر تعینات کرنے اور طاہرہ رضا کو 5 سال کیلیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نان ایگزیکٹو ممبر کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ لیلہ ایلیاس کلپانہ اور ستونت کور کی متروکہ وقف املاک بورڈمیں تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔
پاکستان عراق میں انکم ٹیکس اور ٹیکس چوری کے خاتمے کیلیے کنونشن کے ابتدائی ڈرافٹ پر دستخط کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 فروری 2025 کو ہوئے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں، کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 7 فروری 2025 کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں اور کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے 11 فروری 2025 اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
گزشتہ روز دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو میں وزیر اعطم شہباز شریف نے کہا تھا کہ معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور معاشی ترقی کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا تھا کہ جنوری میں مہنگائی 2.
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مائیکرو اکنامک کے شعبے میں بہتری آئی ہے، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے معدنیات شعبے میں انقلابی تبدیلی چاہتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اشیائے خور و نوش کی اجلاس میں کی منظوری
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لائیں، غور ہوگا: شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کرسٹالینا جارجیوا سے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر ایکسپورٹس نہیں بڑھ سکتیں، جس کی انہوں نے تائید کی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے جس پر حکومتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دورۂ دبئی کے دوران صدر یو اے ای سے دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ دبئی میں پاکستانی سرمایہ کاروں نے میٹنگ میں مثبت تجاویز دیں، ملک میکرو اکنامک استحکام حاصل کر چکا ہے، معیشت کی مزید بہتری کے لیے دن رات محنت کرنی ہوگی۔
ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات شاندار قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ 50 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، نسل کشی کی اس سے بدترین مثال اور کیا ہوسکتی ہے، اُمید ہے کہ غزہ میں امن قائم ہو گا۔
شہباز شریف نے غزہ کی صورتِ حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور سلامتی پر کسی صورت آنچ آنے نہیں دے گا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست اور بااعتماد ساتھی ہے، سعودی عرب کی سالمیت پر پاکستان کبھی آنچ نہیں آنے دے گا۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ترسیلات زر میں اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کے حکومت پر اعتماد کا عکاس ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکیہ کے صدر پاکستان کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں، ان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، رجب طیب اردوان اسلامک دنیا کے بہترین لیڈر ہیں، ان کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اور تجارت بڑھانے کے سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔