UrduPoint:
2025-04-15@06:27:46 GMT

رمضان المبارک سے قبل گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگے ہو گئے

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

رمضان المبارک سے قبل گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگے ہو گئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2025ء) رمضان المبارک سے قبل  گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگے ہو گئے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد رمضان المبارک میں قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کھانے پکانے کے اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں لاکھوں افراد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے متاثر ہو رہے ہیں۔

رمضان المبارک کے قریب آتے ہی ان بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو دیگر ضروریات پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔رمضان 2025 کی آمد سے قبل گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو چھ روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اے گریڈ گھی کی تھوک قیمت 595 سے 600 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے، جبکہ بی گریڈ برانڈز کی قیمت 540 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

بی-گریڈ گھی کے دیگر کچھ برانڈز 550 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہے ہیں۔رمضان المبارک سے قبل قیمتوں میں اچانک اضافے پر شہریوں نے کہا کہ پہلے نرخوں میں اضافہ کیا جاتا ہے اور بعد میں انہیں کم کر کے حکومت کی جانب سے "مہنگائی کنٹرول" کا تاثر دیا جاتا ہے۔
                                                                           
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گھی اور کوکنگ آئل رمضان المبارک کی قیمتوں میں

پڑھیں:

585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سولر کی قیمتیں بتدریج کم ہونا شروع ہوگئیں۔ حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے حیدرآباد میں شمسی توانائی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہونے لگی۔

سولر ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ اے گریڈ 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت 22,000 روپے سے کم ہو کر 16,500 روپے ہو گئی ہے۔ قیمتیں مزید گر سکتی ہیں۔

سولر کی قیمتوں میں کمی کا شہریوں نے بھی بھرپور فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ گرمیوں میں حیسکو کی جانب سے بجلی کی بدترین بندش کی صورت میں شہری متبادل بجلی کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:دنیا کا سب سے بڑا فارم ہاؤس، جو 49 ممالک سے بھی بڑا ہے

متعلقہ مضامین

  • آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا امکان
  • مکیش امبانی کے اس مہنگے ترین گھر کی خصوصیات آپ کو حیران کردیں گی!
  • سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
  • آئندہ مالی سال 2025۔26 میں دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ
  • آئی ایم ایف کا پیٹرولیم قیمتوں میں 53 روپے فی لیٹراضافے کا مطالبہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8.27 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو بھی ریلیف
  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی
  • 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی گئی