وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی ایم ایف کے وفد کوچیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد ملاقات ہوئی ہوگی۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے سوال پوچھنا اپوزیشن کا کام ہوتا ہے، آئی ایم ایف کے وفد نے کس کی اجازت سے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی   جس پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ٹائم مانگا ہوگا اور سپریم کورٹ نے ٹائم دیا ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدہ ہے اور معاہدے کے مطابق اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت جوڈیشری مالی مشکلات میں بھی ہماری مدد کر رہی ہے تاکہ اربوں روپے کے بقایاجات کے کیسز جلد از جلد نمٹائے جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مالیاتی ڈسپلن کے حوالے سے ہماری بھی مجبوریاں ہیں۔
قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند نہیں کیا جارہا ہے بلکہ ری اسٹرکچرنگ کی جارہی ہے، اس حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے حلیف جماعتوں کو آگاہ کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ اس ایوان میں وفاقی وزیر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند نہیں کیا جائے گا اور ہم نے مان لیا کہ واقعی حکومت کارپوریشن کو بند نہیں کر رہی ہے مگر اب خبر آئی ہے کہ حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کر رہی ہے اور رمضان پیکیج بھی نہیں دیا جارہا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین کمیٹی نے متفقہ طو رپر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند نہ کرنے کی سفارش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس ادارے میں گھپلے ہیں یا کوئی اور خرابی ہے تو اس کو بند کرنے کی بجائے خرابی کو دور کریں، حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنے عوام کے لیے اسانیاں پیدا کریں، ایسے ملک نہیں چلا کرتے ہیں اور عوام کی رائے کے بغیر اداروں کو بند نہیں کیا جاتا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ وضاحت دی جائے۔
اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہاکہ جس دن یہ معاملہ ایوان میں آیا تھا، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو اب بھی بند نہیں کر رہے ہیں مگر اس میں جو مسائل ہیں اس کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر بہت زیادہ یوٹیلیٹی سٹورز بنائے گئے جو کہ درست نہیں ہے، ادارے کو ری اسٹرکچر کیا جارہا ہے، اس ادارے میں ایک ہی حلقے سے تین ہزار سے زائد افراد ڈیلی ویجز پر بھرتی کیے گئے اور اس حوالے سے ایک سابق وفاقی وزیر نے فون کرکے درخواست کی کہ میرے حلقے کے ملازمین کو نہ چھیڑیں۔
رانا تنویر نے مزید کہا کہ ابھی تک اس ادارے کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم جو بھی فیصلہ کیا جائے گااس سے آگاہ کیا جائے گا۔
سید نوید قمر نے کہاکہ وزیر اعظم آفس اور وفاقی وزیر کے بیانات میں تضاد ہے وزیر اعظم ہائوس کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کیا جارہا ہے جبکہ وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ اس کی ری سٹرکچرنگ کی جارہی ہے، حکومت اس حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی سٹورز قومی اسمبلی ا ئی ایم ایف کو بند نہیں کیا جائے گا وفاقی وزیر خواجہ ا صف نے کہا کہ جارہا ہے نہیں کیا حوالے سے کہا کہ ا

پڑھیں:

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشی کی خبر؛ ، بجلی بھی مزید سستی ہوگی

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشی کی خبر؛ ، بجلی بھی مزید سستی ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشی کی خبر ہے جب کہ حکومت نے بجلی مزید سستی کرنے کی نوید بھی سنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی نوید سنا دی، انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں بھی جولائی یا اس سے پہلے مزید کمی پر کام جاری ہے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا مکمل پلان بنایا جا چکا ہے، جسے آئی ایم ایف کو بھی دکھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کر دیے گئے ہیں۔ کچھ کی تکمیل میں تھوڑی تاخیر ضرور ہوئی لیکن وہ بھی مکمل کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں بھی فنڈز ملیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہو چکی ہیں جن پر حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام کر رہے ہیں۔ بجٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل متعلقہ شعبوں کو آگاہ کر دیا جائے گا کہ کن تجاویز پر عمل درآمد ممکن ہو گا اور جن تجاویز پر عمل نہ ہو سکا، اس کی وجوہات بھی بتائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے بجٹ حتمی شکل میں نافذ کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاکہ فوری عمل شروع کیا جا سکے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تاجروں سے ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ہے لیکن تاجر دوست اسکیم کو ٹیکس وصولی سے نہ جوڑا جائے۔ ٹیکس کا ایک آسان فارم بنایا جا رہا ہے جو ہر شخص خود بھر سکے گا۔ ٹیکس پالیسی کا شعبہ اب وزارتِ خزانہ کے ماتحت کام کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے: سعید غنی
  • وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویرحسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی کی ملاقات
  • سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال پرانا ہے، سعید غنی
  • معدنیات بل عمران کی اجازت سے مشروط، ناقدین کے اعتراضات اور حکومتی جوابات
  • وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق سے سپین سے آئے ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات
  • خواجہ سراؤں کیلیے ٹیکنیکل اسکلز ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع
  • پنجاب میں خواجہ سراؤں کیلیے ٹیکنیکل اسکلز ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع
  • امریکی حکومتی وفد روس پہنچ گیا، کریملن کی تصدیق
  • بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشی کی خبر؛ ، بجلی بھی مزید سستی ہوگی