پشاور:

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں بنکرز مسماری کا عمل جاری ہے اور اب تک مسمار کیے جانے والے بنکرز کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں دونوں فریقین کے بنکرز کی مسماری کا سلسلہ جاری ہےاور کرم میں اب تک 124 بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہے۔

سامان رسد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اشیاءخوردونوش کی 150 گاڑیوں کا ایک اور قافلہ ضلع کرم پہنچ چکا ہے جس کے بعد اب تک سامان رسد کی 853 گاڑیاں کرم بھجوائی جا چکی ہیں جن میں خوراک کے ساتھ ساتھ ادویات بھی شامل ہیں۔

متاثرین کو امدادی رقوم دینے کے ساتھ ساتھ بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم میں قافلوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اہم مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی شرپسند عنصر کو ترسیل کے عمل میں خلل ڈالنے سے روکا جا سکے اور اجناس و ادویات کی ترسیل کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امتحانات میں نقل کی روک تھام سے شفافیت آئیگی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

ڈی سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی نقل کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے سال 2025 کے امتحانات میں شفافیت نظر آئیگی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے کوئٹہ میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران مختلف امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا اور امتحان دینے والے امیدواروں کی امتحانی سلپس چیک کیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے امتحانی عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سینٹر میں کسی بھی صورت نقل نہیں ہونی چاہئیے۔ ضلعی انتظامیہ نے نقل کی روک تھام کے لئے تمام امتحانی مراکز میں ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں، جو امتحانات پر کڑی نظر رکھے گی۔ تاکہ تمام امتحانی سینٹرز سے نقل کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے۔ ضلعی انتظامیہ کی نقل کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے سال 2025 کے امتحانات میں شفافیت نظر آئے گی اور محنت کرنے والے امیدوار کی محنت ضائع نہیں ہوگی اور نہ اسکی حق تلفی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • موجودہ پارلیمنٹ کے پہلے سال میں ارکان اسمبلی کی حاضری کتنے فیصدرہی؟رپورٹ جاری
  • بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، نواز شریف
  • پی ٹی آئی کا عام انتخابات اور 26 ویںترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان
  • امتحانات میں نقل کی روک تھام سے شفافیت آئیگی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
  • ایڈ شیرین کے ارجیت سنگھ کے ساتھ موٹر سائیکل پر سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل
  • کراچی؛ ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کے حیران کن اعداد و شمار
  • لاہور ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کو فلائٹ سے اتارنےکی وجہ سامنے آگئی
  • دنیا معاشی تبدیلیوں سے گزررہی ہے ،تجارتی ٹیرف بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا،خواجہ آصف
  • نامور شاعر اور ڈارمہ نویس امجد اسلام امجد کی دوسری برسی آج منائی جائے گی