چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے یقین دلایا کہ سندھ سے نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کرنے اور ان کی معاونت کیلئے باضابطہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع  کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد باصلاحیت کرکٹرز کو منظم تربیت اور مناسب مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے نوجوان کرکٹرز موقع ملنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور خصوصاً صوبے میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کیلئے عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹیڈیم کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔ 

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے یقین دلایا کہ سندھ سے نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کرنے اور ان کی معاونت کیلئے باضابطہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع  کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد باصلاحیت کرکٹرز کو منظم تربیت اور مناسب مواقع فراہم کرنا ہے۔ ملاقات میں سندھ میں کھیلوں کی سہولیات کی بہتری اور نوجوان کھلاڑیوں کو بڑے مقابلوں کی تیاری کیلئے ضروری وسائل فراہم کرنے کے حکومتی عزم پر زور دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محسن نقوی

پڑھیں:

محسن نقوی کی کامران ٹیسوری سے ملاقات؛ کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک : وزیر داخلہ محسن نقوی کی سندھ  کے گورنر کامران خان ٹیسوری سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات کے دوران صوبہ میں امن کے قیام، کرکٹ کے فروغ، پاکستان سپر لیگ سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوئی ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے، نیشنل سٹیڈیم کی تعمیر نو سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ 

محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ محدود وقت میں نیشنل سٹیڈیم کی شاندار تعمیر نو قابل تحسین ہے، پاکستان سپر لیگ سے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گورنر اینیشیٹوز کے تحت جاری منصوبے قابل تقلید ہیں، آئی ٹی کے جدید کورسز سے نوجوان کا مستقبل تابناک ہوگا۔

معروف اداکارہ  کے ہاں بیٹے کی پیدائش 

محسن نقوی نے شجر کاری مہم کے تحت گورنر ہاؤس سندھ میں پودا بھی لگایا۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی کامران ٹیسوری سے ملاقات؛ کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • چیئرمین پی سی بی کا نیا ناظم آباد اسپورٹس جمخانے کا دورہ، ینگ کرکٹرز کی بیٹنگ و بالنگ دیکھی
  • سندھ میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ منصوبہ تیار کیا جائے، چیئرمین پی سی بی کی وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو
  • شاداب، نواز، اسامہ کی طرح مجھے بھی مواقع ملنا چاہیے تھا، عثمان قادر
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا افتتاح کردیا
  • ہمیں اپنی ٹیم پر اعتماد، ایک آدھ میچ کی ہار پر ناراض نہیں ہونا چاہیے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
  • کراچی: آبادکے دورے کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز علی میتلو ، چیئرمین محمد حسن بخشی،محسن شیخانی خطاب کررہے ہیں