ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ،سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ،سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ،سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی ،سرکاری تقیسم کار کمپنیوں کے صارفین کیلئے فی یونٹ 1 روپے 22 پیسے کی کمی کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی فی قیمت میں 1 روپے 23 کی کمی، قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک اور ڈسکوز کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری ،تحریری احکامات کے مطابق سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں کمی کی گئی۔کے الیکٹرک صارفین کیلئے ماہ نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کی گئی۔ملک بھر کے صارفین پر قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں پرہوگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرکاری ڈسکوز ملک بھر کے بجلی سستی
پڑھیں:
بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت، کنسورشیم سے معاہدہ ہوگیا
بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت، کنسورشیم سے معاہدہ ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایڈوائزری سروسز کیلئے نجکاری کمیشن کا اے اینڈ ایم کنسورشیم سے معاہدہ طے پا گیا، کنسورشیم سے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کیلئے خدمات حاصل ہونگی۔نجکاری کمیشن کے مطابق فریقین کی جانب سے فنانشل ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ پر دستخط ہوگئے، تقریب میں نجکاری کمیشن اور اے اینڈ ایم کنسورشیم کے افسران نے شرکت کی۔
معاہدے کے تحت کنسورشیم ڈسکوز کی نجکاری آسان بنانے کیلئے مالیاتی خدمات فراہم کرے گا، کنسورشیم سے فیسکو،گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کیلئے خدمات حاصل ہونگی، جبکہ کنسورشیم ڈسکوز کی نجکاری کے عمل میں سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا۔اے اینڈ ایم کنسورشیم ڈسکوز کی ری اسٹرکچرنگ بارے معاونت کرے گا، معاہدے کے تحت نجکاری ٹرانزیکشن میں کنسورشیم کا تعاون حاصل ہوگا۔ ڈسکوز کے نقصانات میں کمی، طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانا ہے، ڈسکوز کی نجکاری میں قابل اعتماد نجی شعبے کے سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت آج بہت مضبوط ہے، عرفان صدیقی پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت آج بہت مضبوط ہے، عرفان صدیقی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعدمیں ہوگی، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ وزیراعظم کی کویتی ہم منصب، یو اے ای اور سری لنکن صدور سے الگ الگ ملاقاتیں وزیر اعظم اور اماراتی صدر کی ملاقات، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون پر گفتگو کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمین کا مسئلہ ہے، جلد سندھ میں بڑا ایکشن لیا جائے گا، چیئرمین نیب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagramCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم