عامر خان نے بیٹے جنید کو اداکاری سکھانے کیلئے کتنی رقم خرچی کی؟ حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد، سپر اسٹار عامر خان نے ان کی اداکاری کی تربیت پر "ناقابلِ یقین" رقم خرچ کی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں جنید خان نے بتایا کہ انہیں اداکاری کی پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا، جو کہ ایک بڑی سہولت ہے کیونکہ زیادہ تر اداکار میدان میں سیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا: "مجھے تھیٹر اسکول جانے اور اپنے والدین کا بے تحاشہ پیسہ خرچ کرنے کی سہولت ملی۔ یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے، خاص طور پر ایسی فیلڈ میں جس کا مالی فائدہ فوری نظر نہیں آتا۔"
انہوں نے اپنے والد عامر خان کی تربیت کے بارے میں بتایا کہ "انہوں نے کوئی باقاعدہ اداکاری اسکول نہیں جوائن کیا بلکہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (FTII) میں ڈپلومہ فلموں میں کام کرتے ہوئے سیکھا۔"
جنید خان نے مزید کہا کہ ہر اداکار کا سیکھنے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے۔ کچھ عملی تجربے سے سیکھتے ہیں، تو کچھ تکنیکی مہارتیں حاصل کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ جنید خان نے 2024 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم "مہاراج" سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، جس میں ان کے ساتھ جیدیپ اہلوت، شالینی پانڈے، اور شرواری اہم کرداروں میں نظر آئے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ضلعی کونسل نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلیے فکر مند ہے
بدین(رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ہالیپوتہ جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (JEST) پانچویں فیز اور پرائمری اسکول ٹیچر (PST) کے چھٹے فیز کے آفر آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل بدین نوجوانوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے ہمیشہ فکر مند رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع کونسل کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ذہین طلبہ کے لیے اسکالرشپ دینے کا اشتہار اخبارات میں جاری کیا گیا ہے ضلع کونسل کی طرف سے ہر سال اہل طلبہ کو اسکالرشپ دی جاتی ہے تاکہ اس ضلع کے نوجوان تعلیم حاصل کرکے آگے بڑھیں اور اپنے ضلع، صوبے اور ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے میرٹ پر آنے والے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بند اسکولوں کو کھولنا ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے۔ نئے اساتذہ کے آنے سے کئی بند پڑے اسکول کھل گئے ہیں اور الحمداللہ اسکولوں میں بچوں کے داخلے کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے نئے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ تدریس کے مقدس پیشے کو صرف روزگار نہ سمجھیں بلکہ اسے خدمت سمجھ کر انجام دیں۔ تقریب میں ایم پی اے سیدہ بی بی یاسمین شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری احمد خان زئنور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری شوکت علی ملاح، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر دلاور ہلیو، ایجوکیشن فوکل پرسن محمد خان سموں، گسٹا رہنما کاشف قادر میمن اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔