عمران خان کا آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوائے جانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
عمران خان : فوٹو فائل
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوائے جانے کا فیصلہ کیا ہے، خط کے مندرجات پارٹی رہنماؤں کو نوٹ کروا دیے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط ڈیپ اسٹرکچرل ریفارمز، حکومتی پالیسیوں سے جمہوریت کو پہنچنے والے نقصان سمیت 6 نکات پر مشتمل ہوگا۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج سے اظہار یکجہتی کیا،
فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط 6 نکات پر مشتمل ہوگا،
بانی پی ٹی آئی نے تیسرے خط سے متعلق نکات نوٹ کرواکے ہدایات دیں۔
بانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے، دہشتگردی رول آف لاء نہ ہونے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے، 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے ہیں، 20 ارب ڈالر کا سرمایہ ملک سے باہر چلا گیا ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ شیر افضل مروت کا معاملہ پارٹی کا انٹرنل معاملہ ہے، پارٹی اس پر اپنا موقف دے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی چوہدری نے کہا کہ
پڑھیں:
اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سکیورٹی مانگ لی۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سکیورٹی کیلئے خط لکھا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر کیسز میں ضمانتیں زیرسماعت ہیں۔
اڈیالہ جیل حکام نے خط میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی۔ عدالت کو خط میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کیلئے خصوصی گارڈز فراہم کیے جائیں۔
امریکاکے ٹیرف پر ردعمل نہیں، بات چیت کریں گے: ہارون اختر
خیال رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔
مزید :