نوجوان ہنز سیکھ کر خود کو ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کو پاکستان کا اصل سرمایہ اور مستقبل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ہنر سیکھ کر خود کو ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:دشمن کچھ بھی کر لے اسے قوم اور فوج کی طاقت سے شکست دیں گے، آرمی چیف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یونیورسٹیز اور کالجز کے نوجوان طلبا کے اجتماع سے خطاب کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نوجوانوں سے ملاقات اور خطاب کے دوران آرمی چیف نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے تعلیمی کیریئر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور ایسے ہنر سھکیں جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔
اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان پر خطرات اور ان کے اثرات بالخصوص سرحد پار دہشتگردی کے خطرے کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:بھارتی فوجی قیادت کے بیانات غیرذمہ دارانہ، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائےگا، آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور جدت طرازی کی صلاحیت کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔
آرمی چیف نے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالی اور دہشتگردی کی لعنت کے خلاف قومی جدوجہد میں پاکستانی عوام ، فوج اور امن و امان قائم کرنےوالے اداروں کی قربانیوں کو اور کاؤشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستانیت کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کی فکری نشوونما کے لیے پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور اقدار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر آرمی چیف امن و امان اہمیت تخلیقی صلاحیت توانائی جدت طرازی جرل دہشتگردی سید عاصم منیر عاصم منیر عوام فوج محکمہ تعلقات عامہ نوجوان نوجوانوں سے خطاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر ا رمی چیف اہمیت تخلیقی صلاحیت توانائی دہشتگردی عوام فوج محکمہ تعلقات عامہ نوجوان نوجوانوں سے خطاب ا ئی ایس پی ا ر رمی چیف جنرل آرمی چیف نے رمی چیف نے ا رمی چیف کے مطابق ملک کی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کی وجہ بتا دی
راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کی وجہ بتا دی۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کو دو خط اس لیے بھیجے کہ جو بھی جمہوری راستے تھے وہ سب ختم کر دیے گئے، پہلے سنسر شپ تھی اب پیکا بھی آگیا اور سوشل میڈیا کو بھی روک دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ فنکشنل نہیں ہے یہ فراڈ پارلیمنٹ ہے، وزیراعظم، صدر اور وزرا جعلی ہیں پارلیمنٹ سے کوئی امید نہیں، مجھے کوئی امید نہیں تھی کہ حکومت سے بات چیت کامیاب ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم نے 8 فروری کا نہیں کہا صرف 9 مئی اور 26 نومبر کے لیے جوڈیشل کمیشن کا کہا تھا،ان کے صرف دو مقاصد ہیں ایک 8 فروری کی دھاندلی نہ کھلے اور دوسرا مقصد ہے کہ پی ٹی آئی کو جیلوں میں رکھیں، ایسے میں بات چیت کا کیا فائدہ؟ بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہے میں نے اپنی ٹیم کوبھی کہہ دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ پاکستان کی جمہوریت آج ختم ہو چکی ہے، ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کے رول آف لا انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 142 میں سے 140 میں نمبر پر ہے،26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کا قتل عام کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو کہنا چاہتا ہوں کہ قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے،چیف جسٹس پاکستان کو قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، اس وقت منافقت کی جمہوریت ہے اور تنقید کو غداری بنا دیا جاتا ہے، میڈیا کنٹرولڈ ہے احتجاج اور جلسے بھی نہیں کرنے دیتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھے تھے جن میں پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
اس پر سکیورٹی ذرائع نے کہا تھاکہ آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، ایسے کسی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔