سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل عبور، آذربائیجان-پاکستان چیمبر کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان نے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں آذربائیجان-پاکستان چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا گیا اور اُس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان اور آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔
چیمبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آج کا دن آذربائیجان اور پاکستان دونوں ممالک کے عوام اور بالخصوص بزنس کمیونٹی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ چیمبر آف کامرس سے سرمایہ کاری کے امور ایک ہی جگہ طے ہو سکیں گے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پائیدار ترقی کا انحصار اسٹریٹجک تعلقات اور تعاون پر ہے، لا محدود مواقع ہمارا انتظار کر رہے ہیں، تجارت اور جدت کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک سال میں تین مرتبہ باکو کا دورہ کر چکے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان اور آذربائیجان کا تعلق دونوں ممالک کے عوام کے دلوں سے منسلک ہے اور مشترکہ تہذیب اور باہمی تعلقات میں گرم جوشی پاکستان اور آذربائیجان کا خاصہ ہے اسی لیے آزمائش کی ہر گھڑی میں دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہے ہیں۔
عبدالعلیم خان نے یقین دلایا کہ پاکستان کی طرف سے آذربائیجان کی بزنس کمیونٹی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم ہوگا اور اسی طرح پاکستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ کے لیے بھی مشترکہ اقدامات ہوں گے، جس کے لیےیہ چیمبر کلیدی کردار ادا کرے گا۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور اُن کی ٹیم کو اس اہم کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اُن کی کارکردگی کو سراہا اور یقین ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں اس دوطرفہ تعلق میں مزید مضبوطی ہوگی۔
پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ عبدالعلیم خان آذربائیجان کے لیے گہرے برادرانہ جذبات رکھتے ہیں، دونوں ممالک دو طرفہ تعاون میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور ان شا اللہ اس چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے موجودہ دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور کاروباری حجم میں مزید اضافہ کریں گے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور آذربائیجان پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں اس چیمبر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی وسط ایشیائی ریاستوں میں پاکستانی مصنوعات متعارف کرائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح سینٹرل ایشیا کے بزنس گروپس کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے، پاکستان آذربائیجان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی افتتاحی تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کیک بھی کاٹا اور آذربائیجان کے سفیر اور دیگر شرکا کو مبارک باد دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آذربائیجان کے سفیر اور آذربائیجان چیمبر آف کامرس دونوں ممالک کے عبدالعلیم خان سرمایہ کاری وفاقی وزیر نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس پاکستان میں مواقع سے مستفید ہونے کا یہ موزوں وقت ہے، وزیراعظم
غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس پاکستان میں مواقع سے مستفید ہونے کا یہ موزوں وقت ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار میں آسانی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، بیرونی سرمایہ کاروں کے پاس پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کے لیے یہ موزوں ترین وقت ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں وزیراعظم شہباز شریف سے معروف امریکی کاروباری شخصیت اور سرمایہ کارجینٹری بیچ نے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت شرح سود کم ہونے سے کاروبار میں سہولت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، امریکا اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پر محیط تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان کی حکومت پر عزم ہے۔
جینٹری بیچ نے وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی، اور انہوں نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کو کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا۔
جینٹری بیچ نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر جلد عمل درآمد کا خواہاں ہوں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس وقت متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس کے لیے مختلف ریاستوں کے سربراہان، عالمی پالیسی سازوں اور نجی شعبے کے سرکردہ رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھیج دیا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کسی شہری کے گھر گھسنا بھی جرم ہے، 9 مئی کو کور کمانڈرز ہاؤس میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی: آئینی بینچ آئی ایم ایف کا وفد سپریم کورٹ پہنچ گیا، چیف جسٹس سے ملاقات سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیس: آجکل جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ فیشن بن چکا،جسٹس حسن رضوی افغانستان سے دہشتگردی، پاکستان نے معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا یرغمالی ہفتے تک رہا نہ ہوئے تو سیز فائر ختم کردوں گا: ٹرمپ کی حماس کو دھمکی اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم