چیئرمین پی سی بی کا نیا ناظم آباد اسپورٹس جمخانے کا دورہ، ینگ کرکٹرز کی بیٹنگ و بالنگ دیکھی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی میں نیا ناظم آباد اسپورٹس جمخانہ کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ینگ کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی بیٹنگ و بالنگ کا مشاہدہ کیا۔
بدھ کے روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کراچی میں نئے ناظم آباد اسپورٹس جمخانے کا دورہ کیا، جہاں معروف صنعتکار عارف حبیب نے ان کا خیر مقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کونسی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے؟ محسن نقوی نے بتادیا
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئے ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کرنے والے ینگ کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی باؤلنگ و بیٹنگ دیکھی، انہوں نے ینگ کرکٹرز کے ٹیلنٹ کی تعریف کی اور انہیں شاباش دی۔
ینگ کرکٹرز کل پاکستان ٹیم سے ملاقات کریں گےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ینگ کرکٹرز کو پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی دعوت دی، ان کی دعوت پر ینگ کرکٹرز کل پاکستان ٹیم سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی یا شہباز شریف،دونوں میں سے زیادہ طاقتور کون ؟
محسن نقوی نے اسپورٹس جمخانہ کا وزٹ کیا اور مختلف کھیلوں کی سہولتوں کا جائزہ لیا،انہوں نے نے شاندار اسپورٹس فیسلیٹی پر عارف حبیب اور ان کی ٹیم کو سراہا۔
چیئرمین پی سی بی نے عملے سے بھی ملاقات کی اور شاندار گراؤنڈ بنانے پر شاباش دی، وزیر کھیل سندھ سمیت معروف شخصیات اور سابق پلیئرز بھی اس موقع پرموجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news چیئرمین پی سی بی کراچی کرکٹ محسن نقوی ناظم آباد اسپورٹس جمخانہ ینگ کرکٹرز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی کراچی کرکٹ محسن نقوی ناظم ا باد اسپورٹس جمخانہ ینگ کرکٹرز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ینگ کرکٹرز سے ملاقات ملاقات کی اور ان کی اور
پڑھیں:
محسن نقوی کا کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری
وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور یاد گارِ شہدا پر حاضری دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے رینجرز ہیڈکوارٹر پہنچنے پر وفا قی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔
وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کا رینجرز کے افسران سے تعارف کروایا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے دُعا کی۔
اس موقع پر ملک کی سالمیت، امن، ترقی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنتروول محسن نقوی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔