پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل، خیبر پختونخوا کابینہ میں پھر تبدیلی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل کے بعد صوبائی کابینہ میں بھی ایک بار پھر سے تبدیلی کا امکان ہے، بعض مشیر اور وزرا کی کارکردگی پر کارکنوں کو تحفظات ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل کے بعد کابینہ میں بھی ایک بار پھر سے تبدیلی کا امکان ہے۔
بعض مشیر اور وزرا کی کارکردگی پر کارکنوں کو تحفظات ہیں، کابینہ میں سابق وزرا کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کو شامل کرنے کا امکان ہے۔
مشیروں کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے، بعض مشیروں اور معاون خصوصی کو فارغ کرنے کا بھی امکان ہے جبکہ کابینہ میں نئے مشیر لینے پر اتفاق ہوگیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی صوبائی کابینہ میں ردوبدل سے اتفاق کیا ہے، بانی پی ٹی آئی سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات کے موقع پر تبدیلیوں کا اعلان کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کابینہ میں پی ٹی ا ئی کا امکان امکان ہے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں موسم سرد، بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباری
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں، دیر بالا و لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان بٹگرام، مانسہرہ، خیبر، کرم کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں، دیر بالا و لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان بٹگرام، مانسہرہ، خیبر، کرم کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابرآلود رہا۔ اسی طرح چترال، کوہستان، باجوڑ دیر، سوات میں بارش ہوئی جب کہ چترال اور سوات کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ گزشتہ روز چترال میں ایک انچ، مالم جبہ میں 2، کالام میں 17 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز کالام میں درجہ حرارت منفی ایک، پاراچنار میں منفی 4 اور مالم جبہ میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔