علی فضل ایک بار پھر ہالی وڈ فلم میں تہلکہ مچانے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
مشہور بالی وڈ اداکار علی فضل ایک بار پھر ہالی وڈ میں تہلکہ مچانے کو تیار ہیں اور ان کی نئی فلم "رُول بریکرز" رواں سال 7 مارچ کو شمالی امریکہ کے سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم عالمی یومِ خواتین سے قبل ریلیز ہو رہی ہے، جو اس کی اہمیت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
یہ فلم ایک حقیقی کہانی پر مبنی ہے اور خواتین کی تعلیم کے حق سے متعلق ایک طاقتور پیغام دیتی ہے۔ علی فضل فلم میں سمیر سنہا نامی ایک امریکی ٹیکنالوجی ماہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر انہوں نے کہا: "یہ فلم صرف ایک کہانی نہیں، بلکہ ہمت، اتحاد اور تعلیم کی طاقتور اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ یومِ خواتین کے موقع پر اس فلم کا ریلیز ہونا اس کے پیغام کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں۔"
فلم کی کہانی ایک بہادر خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ایک ایسے معاشرے میں لڑکیوں کو تعلیم دینے کا خواب دیکھتی ہے جہاں یہ قدم بغاوت سمجھا جاتا ہے۔
جیسے جیسے ان کا تعلیمی مشن عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرتا ہے، ویسے ویسے ان کے راستے میں رکاوٹیں اور چیلنجز بڑھنے لگتے ہیں، لیکن ان کا حوصلہ ایک نئی تحریک کو جنم دیتا ہے جو دنیا بدل سکتی ہے۔
اس عظیم الشان فلم میں ہالی وڈ کی معروف اداکارہ فیبی والر برج بھی شامل ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار بل گٹن ٹیگ نے کی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹام اینڈ جیری کا اے آئی ورژن: نئی ٹیکنالوجی سے کارٹون کی دنیا میں تہلکہ
ٹام اینڈ جیری کا کارٹون سو فیصد اے آئی کی تخلیق اور صرف ٹیکسٹ پرامپٹ کے ذریعے بنایا گیا
نیویارک (شوبز ڈیسک) حال ہی میں ٹام اینڈ جیری کا مصنوعی ذہانت(اے آئی)کے ذریعے بنایا گیا نیا ورژن سامنے آیا ہے جو دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال رہا ہے۔
اسٹین فورڈ اور NVIDIA کے مشترکہ پروجیکٹ TTT-MLP نے صرف ٹیکسٹ پرامپٹ کی بنیاد پر بنائی گئی اس مختصر ویڈیو میں کارٹون کی اصل روح کو زندہ کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ و
یڈیو میں ٹام کو نیویارک کے ایک دفتر میں جیری کے ساتھ اسی پرانی چھیڑ چھاڑ کرتے دکھایا گیا ہے۔ اگرچہ کچھ مناظر بے ربط ضرور ہیں، لیکن اینی میشن کا معیار اور بیک گرانڈ میوزک اتنا شاندار ہے کہ یہ اصل سیریز کا ہی حصہ محسوس ہوتا ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی مصنوعی ذہانت روایتی اینی میشن کی جگہ لے سکتی ہے؟ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لے کر کئی دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں۔
کچھ صارفین نے اے آئی کی اس کامیابی کو سراہا ہے، جبکہ بہت سے لوگ اب بھی اصل کارٹون بنانے والوں کی محنت کو فوقیت دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا اصل ورژن کی بات ہی کچھ اور تھی، اس میں وہ جادو تھا جو اے آئی نہیں لا سکتی۔ یہ ترقی اینی میٹرز اور فنکاروں کے لیے بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔
کیا آنے والے وقت میں اے آئی روایتی اینی میشن فنکاروں کی جگہ لے لے گی؟ یا پھر یہ محض ایک نیا ٹول ثابت ہوگی جو فنکاروں کے لیے کام کو آسان بنائے گی؟ فی الحال تو یہ بحث جاری ہے، لیکن ایک بات واضح ہے کہ ٹیکنالوجی کی یہ دوڑ ابھی جاری رہے گی۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہم جلد ہی ٹام اینڈ جیری کی مکمل سیزن اے آئی کے ذریعے بنے ہوئے دیکھ پائیں گے؟ یا پھر شائقین اصل فنکاروں کی محنت کو ہی ترجیح دیں گے؟
وقت ہی بتائے گا کہ یہ نئی ٹیکنالوجی اینی میشن کی دنیا میں کس طرح کے انقلاب لے کر آئے گی۔