اسٹیبلشمنٹ کے رویے کے خلاف احتجاجاً واک آؤٹ کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور:
پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان پھچر نے ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اسٹیبلشمنٹ کے رویے کے خلاف احتجاجاً واک آؤٹ کر رہے ہیں، ہمیں معلوم ہے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بے بس ہیں اور کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان پھچر نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو یوم سیاہ منایا، ہمارے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
اسمبلی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان پوائنٹ آف آرڈر پر بات کریں گے، ہمارے لوگوں کے پاس پولیس ریڈ کرنے آتی ہے تو وہ کہتی ہے ہمیں کسی اور ادارے نے بھیجا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں اسمبلی میں بات صرف اس لیے کر رہے ہیں کہ ریکارڈ کا حصہ بنے، ہمیں معلوم ہے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بے بس ہیں، ہمارا یہاں بیٹھنا فضول ہے۔
ملک احمد خان پھچر کا کہنا تھا کہ آج ہم اسٹیبلشمنٹ کے رویے کے خلاف احتجاجاً واک آؤٹ کر رہے ہیں، 8 فروری والی صرف ایف آئی آر طلب کر لے۔
اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر کو مخاطب کرکے کہا کہ جن اداروں کا نام کبھی ایوان میں نہیں لیا گیا آج لے رہے ہیں، پولیس والے پیسے لے کر چھوڑ دیتے ہیں، ہمارے علم میں ہے آپ بے بس ہیں اور کچھ نہیں کر سکتے لہٰذا ہمارا ایوان میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر واک آؤٹ کر کر رہے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
عطا تارڑ کا غزہ امداد بھیجنے پر الخدمت اور جماعت اسلامی کو خراج تحسین
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ غزہ کو امداد بھیجنے پر الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی اس ایوان میں نہیں ہے مگر ان کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں، این ڈی ایم اے نے الخدمت فاؤنڈیشن کی امداد غزہ تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔
قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظوروزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایوان فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کرتا ہے، ایوان فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کی پٹیشن کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی کر رہا ہے، ان ملکوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے جنوبی افریقہ کی پٹیشن کی حمایت کی۔