عمران خان نے آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوائے جانے کا فیصلہ کیا ہے، خط کے مندرجات پارٹی رہنماؤں کو نوٹ کروا دیے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط ڈیپ اسٹرکچرل ریفارمز، حکومتی پالیسیوں سے جمہوریت کو پہنچنے والے نقصان سمیت 6 نکات پر مشتمل ہوگا۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تیسرے خط سے متعلق نکات نوٹ کرواکے ہدایات دیں۔بانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔خط میں کہا گیا کہ منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے، دہشتگردی رول آف لاء نہ ہونے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے، 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے ہیں، 20 ارب ڈالر کا سرمایہ ملک سے باہر چلا گیا ہے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ شیر افضل مروت کا معاملہ پارٹی کا انٹرنل معاملہ ہے، پارٹی اس پر اپنا موقف دے گی۔
شام میں یکم مارچ سے نئی حکومت کے قیام کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی
پڑھیں:
ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ 2023ء میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے لیبیا کشتی حادثہ 2023ء میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ایف آئی اے فیصل آباد نے لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں ملوث دو انسانی سمگلرز اشتہاری ملزمان عطاء اللہ اور فیصل شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق ڈسکہ، سیالکوٹ سے ہے۔(جاری ہے)
ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے۔ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر اٹلی بھجوانے کے لیے بھاری رقوم وصول کیں۔ملزمان نے محمد ندیم اور اجمل نامی شہریوں کو غیر قانونی لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔گرفتار ملزمان شہریوں کو لیبیا میں واقع سیف ہاؤسسز میں یرغمال بنا کر تشدد بھی کرتے تھے۔متاثرہ شہری محمد ندیم کی کشتی حادثے میں موت واقع ہوئی۔ملزمان نے انسانی سمگلنگ سے حاصل شدہ رقوم سے جائیدادیں بھی خریدیں۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔