مذاکرات کی دعوت دینے کا موسم تمام ہو گیا ، سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
مذاکرات کی دعوت دینے کا موسم تمام ہو گیا ، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لئے آئندہ پہل نہ کرنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے حکومت کی مذاکرات کے بارے میں پالیسی واضح کر دی۔ کہا مذاکرات کی دعوت دینے کا موسم گزر گیا ۔ ہم پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کر رہے ہیں نہ دعوت دیں گے ۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا دروزہ کھلا رہنے کا مطلب دعوت دینا یا کسی کا انتظار کرنا نہیں ۔ اب پی ٹی آئی پر منحصر ہے کہ وہ کب سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتی ہے ۔ پی ٹی آئی کھیل تماشے کے لئے مت آئے ۔لیگی رہنما نے کہا کہ جب پی ٹی آئی ہمارے پاس مذاکرات کے لیے آئے گی تو پھر دیکھیں گے ، بانی پی ٹی آئی نے خطوط نویسی شروع کر دی ، سنا ہے تیسرا خط بھی لکھ رہے ہیں ، سویلین بالادستی کبھی بانی پی ٹی آئی کا مقصد نہیں رہا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی مذاکرات کی پی ٹی آئی
پڑھیں:
ٹرمپ کے خلاف قرارداد کیلئے پی ٹی آئی سے اجازت طلب، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں قہقہے
اسلام آباد:سینیٹ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں ٹرمپ کے خلاف قرارداد لانے کے لیے سینیٹر عرفان صدیقی کے پی ٹی آئی سے اجازت مانگنے پر کمیٹی زعفران زار بن گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں اس وقت زبردست قہقہہ پڑا جب کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے اچانک کمیٹی کے رکن اور پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر کو مخاطب کیا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ علی ظفر صاحب! آپ ناراض نہ ہوں تو ہم سینیٹ سے ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے خلاف قرارداد لانا چاہتے ہیں، اس پر سارے ارکان ہنس پڑے خود علی ظفر بھی ہنس دیے، ایوان زعفران زار بن گیا۔