روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے ترسیلات زر 9ارب ڈالر سے متجاوز
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے ترسیلات زر 9ارب ڈالر سے متجاوز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بینکاری کی سہولت فراہم کرنیوالے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے ترسیلات زر 9ارب 56کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 31جنوری تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی مجموعی آمد 9 ارب 56 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق موصول ہونیوالے مجموعی ڈپازٹس میں سے ایک ارب 71کروڑ ڈالر سے زائد واپس بھیجے جاچکے ہیں جبکہ 6ارب ڈالر سے زائد مقامی طور پر استعمال ہوئے ہیں، اسی کیساتھ خالص قرض ایک ارب 80کروڑ ڈالر پر برقرار رہا۔پاکستان نے 2020 میں آر ڈی اے کا آغاز کورونا وائرس کے پھیلا کے سبب ٹریژری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزسے 4 ارب ڈالر سے زائد کے اخراج کے بعد کیا تھا، تاہم، یہ مقامی بانڈز میں ابتدائی سرمایہ کاری کی جگہ نہیں لے سکا اور اس میں ترسیلات زر کی آمد کا حجم کم رہا۔پاکستان کو ڈالر کی ضرورت آر ڈی اے کے ذریعے آنیوالی آمد سے کہیں زیادہ ہے، ریکارڈ ترسیلات زر کے باوجود غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اب بھی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کے حالیہ دورہ چین کا بنیادی مقصد قرضوں کا رول اوور یقینی بنانا تھا۔تاہم مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جون 2025 کے اختتام تک چین کے تقریبا 9 ارب ڈالر کے قرضے میچور ہوجائیں گے، ملکی ذخائر اس قرض کی ادائیگی کیلئے ناکافی ہیں اور اسٹیٹ بینک کے موجودہ فاریکس ہولڈنگز کا جزوی استعمال بھی شرح تبادلہ کو غیر مستحکم کرسکتا ہے۔معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جو ریاست کی حمایت یافتہ سیکیورٹیز کی مختلف کیٹیگریز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، انہیں اعتماد کی کمی کا سامنا ہے، کیونکہ حکومت معاشی استحکام لانے کیلئے گزشتہ 3 سال سے جاری سیاسی غیر یقینی کا خاتمہ نہیں کرسکی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرکاری سیکیورٹیز کے بائی بیک کیلئے نظرثانی شدہ قواعد جاری کر دیئے ہیں، جو سابقہ ہدایات کی جگہ لیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترسیلات زر کے ذریعے ڈالر سے
پڑھیں:
امریکی ماہر کا مطالبہ، چھو سلک مسودات واپس کیے جائیں
امریکی ماہر کا مطالبہ، چھو سلک مسودات واپس کیے جائیں WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی منڈی تک رسائی کیلئے ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے: اسحاق ڈار پاک بھارت کشیدگی اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھی،3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی چینی صدر کا شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کی صنعت کا دورہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1600 پوائنٹس سے زائد کمی آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس 9مئی کو طلب، پاکستان ایجنڈے میں شامل امریکی حکومت کو اعتماد کے عالمی بحران کا سامنا ہے، چینی میڈیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم