آئی ایم ایف وفد کی آڈیٹر جنرل، ایف بی آر ، ایس ای سی پی کے حکام سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
آئی ایم ایف وفد کی آڈیٹر جنرل، ایف بی آر ، ایس ای سی پی کے حکام سے ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی ایم ایف کے ماہرین پر مشتمل وفد کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان، ایف بی آر اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے حکام سے ملاقاتیں کیں ہیں۔وفد کو پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور شفافیت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔
وفد کو بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور احتساب کا سب سے بڑا فورم پارلیمنٹ ہے۔ پارلیمانی روایت ہے کہ حکومتی اداروں کا آڈٹ اپوزیشن کرتی ہے۔ گزشتہ کئی سال سے پی اے سی کا سربراہ اپوزیشن لیڈر یا ان کا نامزد کردہ رکن ہوتا ہے۔ ایف بی آر نے بھی ڈیجیٹلائزیشن پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی۔آئی ایم ایف کے ماہرین نے ایف بی آر حکام سے بھی ملاقات کی، ایف بی آر نے ڈیجیٹلائزیشن پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی، وفد کو بتایا گیا کہ ٹیکس اصلاحات سے ٹیکس نظام میں شفافیت لائی جا رہی ہے۔
آئی ایم ایف وفد کی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے حکام سے ملاقات کی، جہاں انہیں ملک میں کارپوریٹ سیکٹر ، اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری آسانیوں پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی دورہ کیا ، آئی ایم ایف مشن نے ہاوسنگ اینڈ ورکس حکام سے بھی ملاقات کی ، ملک میں لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے پر بریفنگ دی گئی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کے حکام سے بریفنگ دی ایف بی آر وفد کی
پڑھیں:
2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر ،تین افراد جاں بحق
ویب ڈیسک:سرگودھا میں سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سبزی منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر سے پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔