لاہور:

پاکستان کو چیمئنز ٹرافی 2025 کے بعد آئی سی سی کے ایک اور بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔

آئی سی سی کے مطابق رواں سال پاکستان چیمئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 کوالیفائر میچز کی میزبانی بھی کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویمن ورلڈکپ کوالیفائر کے میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا آغاز رواں سال اپریل سے ہوگا۔

گزشتہ برس آئی سی سی ورلڈکپ کا انعقاد بھارت میں ہوا تھا۔

ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان کے علاوہ چھ ممالک بنگلادیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ، ویسٹ ایڈز کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی اور جیتنے 8 والی ٹیمیں ویمن چیئرمین شپ کمیں مد مقابل آئیں گی۔

پاکستان پہلے ہی ویمنز ورلڈکپ 2025 کیلیے کوالیفائی کرچکا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 روزہ تربیتی کیمپ فیصل آباد کی ہائی پرفارمنس اکیڈمی میں جاری ہے جو دو فروری سے شروع ہوا اور 28 فروری تک جاری رہے گا۔

اس کیمپ میں 31 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی میزبانی نہ کرنے کے معاوضے کے طور پر آئی سی سی نے 2028 کا خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان کو دیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی میزبانی

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

کراچی:

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اففتاحی میچ میں رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ فیلڈ امپائر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی میں امپائرنگ کے فرائض کون نبھائے گا؟ ناموں کا اعلان ہوگیا

میچ ریفری اینڈریو پائی، ڈیوڈ بوناور رانجن مدوگالے ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • انگلینڈ کی ٹیم کو بھی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑا دھچکا، اہم آل راؤنڈر ایونٹ سے باہر
  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے اسکواڈ پر حسن علی کی رائے سامنے آگئی
  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، جسپرت بمراہ ایونٹ سے باہر
  • پاکستان کو ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی
  • پاکستان میں آنا اچھا لگا، 2 بڑے میچ مل گئے، ولیم سن
  • چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکیں گے ؟جانیں مکمل تفصیلات
  • چیمپیئنز ٹرافی کی کراچی آمد، طلبہ نے سیلفیاں بنائیں
  • نیشنل سٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئےتیار،افتتاح کل ہوگا