حضرت لال شہباز قلندر کا 773 واں عرس، ضلح بھر میں عام تعطیل
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات انتہائی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ شروع ہو رہی ہیں، اس موقع ضلع جامشورو میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے 773 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 17 فروری بروز پیر کو ہوگا ۔ لال شہباز کے عرس پر سیہون میں تین بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں.
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
لال شہباز کے مزار پر ہر شام ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالی جاتی ہے جو مولانا رومی کے درویشوں کی یاد دلاتی ہے، اس دھمال میں مرد و زن بلا تخصیص حصہ لیتے ہیں۔
معروف اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ڈپٹی کمشنر جامشورو نے حضرت لال شہبازقلندر کے عرس کے موقع پر 17 فروری بروز پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیہون میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور پبلک سیکٹر کی تنظیمیں عقیدت مندوں کی سہولت اور عرس کے پرامن انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے بند رہیں گی۔
حکام نے زائرین کی بڑی آمد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے حفاظتی اور لاجسٹک انتظامات کو بھی تیز کر دیا ہے۔ پرامن اور منظم تقریب کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات بشمول میڈیکل کیمپس، ٹریفک مینجمنٹ، اور سیکیورٹی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی انتظامات کے لیے واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں.
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
مزار میں داخلے سے قبل زائرین کو کڑی چیکنگ سے گزرنا پڑتا ہے، مزار میں داخلے کے لیے لوگوں کی طویل قطاریں بنائی جاتی ہیں، تاکہ ہر قسم کی بدمذگی سے بچاجاسکے۔
چونکہ اس عرس میں شرکت کے لیے پاکستان کے طول و عرض سے لوگ سیہون کا رخ کرتے ہیں، اس لیے پچھلے سالوں میں عوام کی آسانی کے لیے سیہون تک خصوصی ٹرینیں بھی چلائی جاتی ہیں ۔
معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں، نواز شریف
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شہباز شریف کی محنت کا ثمر، آئی ایم ایف نے پاکستان کی ترقی کا اعتراف کیا:نواز شریف
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی محنت سے پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے اور آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کیا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی اسمبلی کے اراکین نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ معیشت کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، اور پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور معاشی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی محنت کے نتیجے میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے، اسٹاک ایکسچینج کی سطح بلند ہو چکی ہے اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، جس کا اعتراف آئی ایم ایف نے بھی کیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ ایک شخص نے بے ایمانی کے ساتھ اقتدار حاصل کیا اور ملک کی بنیادوں کو ہلا دیا، مگر مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی ترقی اور فلاح کے لیے اپنی قربانیاں دیں اور آئندہ بھی ملک کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خوشحالی اور رونقیں واپس آ رہی ہیں، اور پاکستان سیاہ اندھیروں سے باہر آ رہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہی عوام کے لیے ریلیف فراہم کرتی ہے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔