سندھ میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ منصوبہ تیار کیا جائے، چیئرمین پی سی بی کی وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ سے متعلق باقاعدہ منصوبہ تیار کرنے کی تجویز دی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان بدھ کو کراچی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں حیدر آباد اسٹیڈیم اپ گریڈ کر کے انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا کہ سندھ کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں سے ٹیلنٹ تلاش کیا جانا چاہیے، جس پر دونوں حکومتی عہدیداروں نے اتفاق کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو کرکٹ میں آگے لایا جائے اور ٹیلنٹ ہنٹ سے متعلق باقاعدہ منصوبہ تیار کیا جائے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم کی بحالی بہت ضروری ہے، بعدازاں کراچی اسٹیڈیم کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ یہاں پر ہائی لیول کی کرکٹ ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے، عوام 19 کو زبردست پروگرام دیکھیں گے، ہماری ٹیم بہت محنت کر رہی ہے اس کے نتائج بھی چیمپیئنز ٹرافی میں نظر آئیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیئرمین پی سی بی چیمپیئز ٹرافی سندھ قومی کرکٹ ٹیم کراچی کرکٹ ٹیلنٹ محسن نقوی مراد علی شاہ وزیر داخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی چیمپیئز ٹرافی قومی کرکٹ ٹیم کراچی کرکٹ ٹیلنٹ محسن نقوی مراد علی شاہ وزیر داخلہ چیئرمین پی سی بی مراد علی شاہ محسن نقوی وزیر اعلی نے کہا کہ
پڑھیں:
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہلیان کراچی کو خوشخبری سنا دی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے اہلیان کراچی کو خوشخبری سنا دی۔
نیا ناظم آباد اسپورٹس جیم خانہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے لیے کراچی میں بڑا پلان تیار کیا ہوا ہے۔ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر شایان شان اقدامات کیے جائیں گے جس سے شائقین، حاضرین اور ناظرین پوری طرح سے لطف اندوز ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ایک مضبوط انداز میں سامنے آئے گی۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں،امید ہے کہ کامیابیاں قدم چومیں گی۔ ٹیم محنت کرتی نظر آئے گا، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔