WE News:
2025-02-12@14:52:25 GMT

یوٹیلٹی اسٹورز دیوالیہ ہوچکے ہیں، خواجہ آصف

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

یوٹیلٹی اسٹورز دیوالیہ ہوچکے ہیں، خواجہ آصف

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز دیوالیہ ہوچکے ہیں، بوجھ عوام پر پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ملک ریاض پر ہاتھ ڈالے گی اور انہیں یو اے ای سے واپس لائے گی، خواجہ آصف

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاور کمپنیوں کی نجکاری کے معاملے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں گزری ہیں، ان کمپنیوں کے ملازمین کا کوئی فائدہ نہیں تو بوجھ عوام پر ہی پڑتا ہے، سیاسی مجبوریاں ہمیں مجبور کردیتی ہیں کہ ہم فیصلہ نہیں کرتے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 1970 میں جب یوٹیلٹی اسٹور متعارف کروایا گیا تو اس کی بہت اہمیت تھی، اب ان اسٹورز پر غیر معیاری سامان ملتا ہے، یہ ادارہ دیوالیہ ہوچکا ہے، یوٹیلٹی ملازمین کی تنخواہیں عوام پر بوجھ ہیں، اس لیے ملازمین کو متبادل آپشنز دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا مستقبل کیا ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ خسارے میں جانے والے اداروں سے نجات حاصل کررہے ہیں، متبادل روزگار کے لیے سب کو اکٹھے بیٹھنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاور کمپنیاں خواجہ آصف مسلم لیگ ن یوٹیلٹی اسٹورز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاور کمپنیاں خواجہ ا صف مسلم لیگ ن یوٹیلٹی اسٹورز یوٹیلٹی اسٹورز خواجہ ا صف نے کہا

پڑھیں:

کراچی: وزیر دفاع خواجہ آصف امن ڈائیلاگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

کراچی: وزیر دفاع خواجہ آصف امن ڈائیلاگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف وفد کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ نور عالم کا سوال، خواجہ آصف کا جواب
  • ٹرمپ نے سکوں کو خزانے پر بوجھ قرار دے دیا
  • رمضان کی آمد سے قبل ہی گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ
  • بجلی صارفین پر زبردست بوجھ ڈالے جانے کی درخواست ، نیپرا نے کیا فیصلہ کیا؟جانیں
  • پاکستان میں رہنا مستقل لڑائی ہے، عدلیہ، پارلیمنٹ، ایگزیکٹو سب زمین بوس ہوچکے،جسٹس محسن کیانی
  • بانی پی ٹی آئی کا پارٹی بیانیے کا بوجھ نہ اٹھانے والے ارکان کو کور کمیٹی سے نکالنے کا فیصلہ
  • عمران خان کا پارٹی بیانیے کا بوجھ نہ اٹھانے والے ارکان کو کور کمیٹی سے نکالنے کا فیصلہ
  • ٹرمپ بھی نکسن کی طرح جان بوجھ کر خود کو غیر معقول ظاہر کر رہے ہیں، تجزیہ کار
  • کراچی: وزیر دفاع خواجہ آصف امن ڈائیلاگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں