سپیکر سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات،میاں محمد غوث کےلاجزمیں قیام کیلئے درخواست
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے اپوزیشن رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے سپیکر سے میاں محمد غوث کے اسلام آباد میں قیام کے لئے درخواست کی،انہوںنے مطالبہ کیاکہ اسیر رکن کو واپس جانے نہ دیا جائے، لاجز میں رہنے دیں، جس پر سپیکرنے کہاکہ آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرتا ہوں، لیکن آپ لوگوں کا رویہ مناسب نہیں، سپیکرنے کہاکہ کیا آپ نے اپنے ممبران کی زبان بیان دیکھی ہے، انہوں نے اپوزیشن رہنماوں سے یہ شکوہ بھی کیاکہ آپ کے رویئے سے میری پوزیشن خراب ہوتی ہے، انہوں نے کہاکہ آپ کے رویئے سے حکومتی ارکان کو بھی طنز کرنے کا موقع ملتا ہے ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
افتخار چودھری کی اضافی سیکورٹی کی درخواست خارج
اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے افتخار محمد چودھری سے اضافی سیکورٹی واپس لینے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، دوران سماعت سیکورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ دی کہ سابق چیف جسٹس کو کوئی مخصوص تھریٹ نہیں ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ ججز آرڈر 1997 کے تحت ریٹائرڈ جج کی رہائش گاہ پر تاحیات ایک سیکورٹی گارڈ تعینات ہوسکتا ہے جبکہ عدالت کو بتایا گیا کہ افتخار محمد چودھری اب ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بھی ہیں۔