وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ خدشہ ختم ہوگیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف نہیں مانے گا کیونکہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  دورہ دبئی کے دوران صدریو اے ای محمد بن زید النہیان سےدوطرفہ تعلقات وسرمایہ کاری سےمتعلق گفتگو ہوئی جس دوران  آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیربھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی جس میں ان سے پاور سیکٹر پر بات ہوئی، ان سے کہا کہ صنعتیں تب چلیں گی اور گروتھ تب ہوگی جب کوسٹ آف پروڈکشن کم ہوگی، اس پر  ایم ڈی آئی ایم ایف نے مثبت جواب دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ خدشہ ختم ہوگیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف نہیں مانے گا، آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے جس پر حکومتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جب کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں تالیاں بھی بجوائیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین برادر ملک اور بااعتماد ساتھی ہے، سعودی عرب کی خود مختاری، سلامتی اور جغرافیائی آزادی پر پاکستانی کبھی آنچ نہیں آنے دے گا۔غزہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دبئی سمٹ میں فلسطین سے متعلق اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، 50 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، نسل کشی کی اس سے بدترین مثال اور کیا ہوسکتی ہے، امید ہے کہ غزہ میں امن قائم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں اضافہ اوور سیز پاکستانیوں کے حکومت پر اعتماد کا عکاس ہے ،اوور سیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کےلیے پر عزم ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ لیبیا حادثے میں پاکستانیوں کی جانیں گئی ہیں، ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور اس کالے دھندے کو بند ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بجلی کی قیمتوں میں کمی آئی ایم ایف شہباز شریف نے کہا کہ

پڑھیں:

شہباز شریف سے ملاقات شاندار رہی، ایم ڈی آئی ایم ایف

ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کو شاندار قرار دے دیا۔

مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اصلاحات پر وزیراعظم شہباز شریف کا عزم حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اور روزگار سے متعلق پاکستانی حکومت کے فیصلہ کن اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

کرسٹالینا جارجیوا اور شہباز شریف کی ملاقات گزشتہ روز دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025ء کے موقع پر ہوئی تھی۔

ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات سے حاصل میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے پلان پر غور کی یقین دہانی
  • بجلی کی قیمتوں کے حوالے جو کھٹکا تھا کہ آئی ایم ایف نہیں مانے گا اب نہیں رہا، وزیراعظم شہباز شریف
  • آئی ایم ایف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لائیں، غور ہوگا: شہباز شریف
  • شہباز شریف سے ملاقات شاندار رہی، ایم ڈی آئی ایم ایف
  •  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب
  • بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت، کنسورشیم سے معاہدہ ہوگیا
  • چین کا نئی توانائی بجلی کی قیمتوں میں مارکیٹ اصلاحات پر زور
  • 7 اکتوبر کے بعد فلسطینی ریاست کا تصور ختم ہوگیا،اسرائیلی وزیراعظم ،ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب