Daily Ausaf:
2025-02-12@15:23:34 GMT

حکومت کی ایک ماہ میں 50 ہزار سولر سسٹم تقسیم کرنے کی ہدایت

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے 31 جولائی 2025 تک سولرہوم پروجیکٹ کو ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی سندھ ناصرحسین شاہ کا وزیربلدیات سعید غنی کے ساتھ جائزہ اجلاس ہوا جس میں ورلڈبینک کے تعاون سے 2 لاکھ سولرہوم سسٹم کی تقسیم کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔

اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایک مہینے میں ہر ڈسٹرکٹ میں 1600 سولر کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے ہر ڈسٹرکٹ میں ہر ہفتے 400 سولر سسٹم کی تقسیم کا ٹارگٹ مکمل کیا جائے۔

صوبائی وزرأ نے ہدایت کی کہ 31 جولائی 2025 تک سولرہوم پروجیکٹ کو ہر صورت مکمل کیا جائے اور ویئرہاؤس میں موجود 50ہزار سولرسسٹم کی تقسیم فوری طور پر مکمل کی جائے۔

وزرا نے کہا کہ 50ہزار موجودہ سولرسسٹم 30 دن میں تقسیم کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پروجیکٹ کی رفتار کو تیز کیا جائے، بلاول بھٹو کے وژن کو جلد پایہ تکمیل کیلئےکام کی رفتارتیز کی جائے۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں خصوصی شرکت پر وزیربلدیات سعیدغنی کے شکرگزار ہیں۔
مزیدپڑھیں:متحدہ عرب امارات نے بلیو ویزا کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی تقسیم

پڑھیں:

سندھ ہائیکورٹ کا اسپیشل جوڈیشل الاؤنس فوری طور پر غیر منجمد کرنے کا حکم

کراچی:

سندھ ہائی کورٹ نے اسپیشل جوڈیشل الاؤنس فوری طور پر غیر منجمد کرنے کا حکم جاری کردیا۔
 

جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی سے متعلق جوڈیشل عملے کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کو فوری غیر منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔ 

دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع حاصل کیا؟ جس پر سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ سندھ حکومت نے درخواست دائر کر رکھی ہے تاحال حکم امتناع نہیں مل سکا۔ 

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جوڈیشل الاؤنس دینے کے عدالتی فیصلے پر تاحال عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟ 

سرکاری وکیل نے بتایا کہ یہ صرف ایک الاؤنس کا معاملہ نہیں ہے، سرکاری ملازمین کے 100 سے زائد الاؤنسز ہیں۔ سندھ حکومت کے پاس اتنی رقم موجود نہیں۔ 

عدالت نے ریمارکس دیے یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے، آپ نے حکم کے مطابق واجبات ادا کرنے ہیں۔ عدالت نے اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کو فوری غیر منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔ 

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سیکرٹری فنانس ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔  

بعد ازاں عدالت نے سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ 

سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سابق چیف جسٹس نے اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی منظوری دی تھی۔ 2016 کے بعد سندھ حکومت نے اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی فراہمی روک دی تھی۔ عدالتی حکم کے بعد بھی اسپیشل جوڈیشل الاؤنس جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی،صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ سولر ہوم سسٹم کی تقسیم کے حوالے سے اجلاس کررہے ہیں
  • سندھ میں کوئی’سسٹم‘ چل رہا ہے تو ثبوت لائیں، کارروائی کریں گے، چیئرمین نیب
  • سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس ، شہر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات پر گفتگو ، اہم ہدایات بھی جاری
  • میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا حب کینال کا دورہ،جاری کام کا معائنہ
  • سندھ ہائیکورٹ کا اسپیشل جوڈیشل الاؤنس فوری طور پر غیر منجمد کرنے کا حکم
  • عمران خان کی ہدایت پر کے پی میں کڑے احتساب کیلئے تیاریاں مکمل، فورس بنانے کا فیصلہ
  • بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں کڑے احتساب کی تیاریاں
  • ہانیہ عامر بالی ووڈ میں کام کرنے کیلئے تیار
  • سندھ بلڈنگ، سسٹم کی اجارہ داری، بدعنوان افسران سیٹوں پر قابض